اسپورٹس

Anand Mahindra on Mohammed Shami: آنند مہندرا نے میچ کے بعد کیوں کہا – ڈاکٹر شامی، بی پی کی دوا کے لیے شکریہ، جانئے تفصیلات

ہندوستان نے بدھ (15 نومبر) کو کھیلے گئے ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار  جیت درج کی۔ اس میچ میں محمد شامی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران مہندرا گروپ کے چیئرمین آنند مہندرا بھی شامی کی تعریف کرنے سے خود کو نہیں روک سکے۔

انہوں نے مذاقیہ انداز میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ  اگر کسی ملک کے بلڈ پریشر کو ماپنے کا کوئی طریقہ ہوتا تو شاید یہ اس وقت بڑھ جاتا  جب مشیل ،مارول ہیرو بننے کا وعدہ کر رہے تھے،لیکن ڈاکٹر شامی آپ کا شکریہ، آج رات ہم چین کی نیند سوئیں گے۔

شامی نے سیمی فائنل میں شاندار گیند بازی کی۔

انڈیا نے اس میچ میں نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنل میچ میں محمد شامی کی جان لیوا بولنگ کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔ پی ایم مودی نے ٹوئٹر پر یہ بھی کہا تھا کہ آنے والی نسلیں محمد شامی کی شاندار گیند بازی کو یاد رکھیں گی۔

اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین بھی شامی کے مداح بن گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

شامی نے ورلڈ کپ میں 23 وکٹیں حاصل کیں۔

فاسٹ بولر محمد شامی اس ورلڈ کپ میں اب تک 6 میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 23 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ سیمی فائنل میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 397 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 327 پر ڈھیر ہو گئی۔

پی ایم مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے ٹیم انڈیا کو اس جیت پر مبارکباد دی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

MLC Election 2026: ایم ایل سی انتخابات، یوپی، بہار سمیت 4 ریاستوں میں ووٹنگ، 27 اکتوبر کو نتائج کا اعلان

نئی دہلی : اتر پردیش، بہار، مہاراشٹر اور کرناٹک میں قانون ساز کونسل کی 28…

52 minutes ago

Jio IPO Last Day: جیو آئی پی او میں سرمایہ کاری کا آج آخری دن، لسٹنگ پر کتنے منافع کی امید؟

جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ کے آئی پی او میں بولی لگانے کی آخری تاریخ 23…

2 hours ago

Wings Over Ganga Air Show: کاشی کے آسمان پر رافیل اور سخوئی کی گھن گرج، ونگز اوور گنگا‘ ایئر شو میں فضائیہ کے کرتب نے کیا مسحور

فضائی مظاہرے میں شامل ’پرچنڈ فارمیشن‘ نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت، تیاری اور درست…

3 hours ago

Role Models: چین میں مشہور شخصیات کے بجائے سائنس دانوں کے پوسٹر، تاکہ بچے انہیں اپنا رول ماڈل بنا سکیں

ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…

4 hours ago