بین الاقوامی

Israel-Gaza War: غزہ کے الشفاء اسپتال پر حملے کے لئے اسرائیل سے طلب کیا جائے جواب: سعودی وزارت خارجہ کا بڑا مطالبہ

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روزکہا ہے کہ اسرائیل سے شہریوں اورطبی عملے کے خلاف انسانی قوانین کی ان خلاف ورزیوں کا جواب طلب کیا جانا چاہئے، جوغزہ کے سب سے بڑے اسپتالوں میں سے ایک پر حملے کے دوران کی گئیں۔ وزارت نے پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پردیئے گئے ایک بیان میں کہا کہ مملکت ایک دن قبل الشفاء اسپتال پراسرائیل کے چھاپے اوراردن کے فیلڈ اسپتال کے اردگرد کے علاقے پر بمباری کی مذمت اوراسے مسترد کرتی ہے۔

وزارت نے کہا، “مملکت اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے بچوں، خواتین، شہریوں، طبی سہولیات اورامدادی ٹیموں کے خلاف مسلسل انسانی خلاف ورزیوں اورقابض فوج کی وحشیانہ اور غیرانسانی کارروائیوں کے نتیجے میں بین الاقوامی احتساب کے طریقۂ کارکوفعال کرنے کی ضرورت پرزوردیتی ہے۔” وزارت نے مزید کہا کہ ایسے افعال “بین الاقوامی انسانی قانون اورتمام بین الاقوامی اصولوں اورمعاہدات کی صریح خلاف ورزی اورشہریوں اورطبی عملے کو واضح طورپرنشانہ بناتے ہیں۔”

اسرائیلی افواج نے بدھ کوعلی الصبح الشفاء اسپتال پر یہ دعویٰ کرنے کے بعد چھاپہ مارا کہ احاطے کے زیرِزمین حماس کے عسکریت پسندوں کا کمانڈ سینٹرہے۔ اسرائیلی فوج نے چھاپے کے بعد بتایا کہ احاطے کے اندرایک نامعلوم عمارت سے خودکارہتھیار، دستی بم، گولہ بارود اورفلک جیکٹس برآمد کی گئیں۔ یہ اسپتال ایک پناہ گاہ رہا ہے، جہاں غزہ پراسرائیلی جنگ کے بعد کئی شہریوں نے پناہ لی جوحماس کے عسکریت پسندوں کے 7 اکتوبرکواسرائیلی سرحد کے پارگھس کر حملہ کرنے کا نتیجہ تھی۔ اس حملے میں پہلے 1400 افراد کے ہلاک ہونے کی بات کہی گئی تھی جبکہ اب 1,200 افراد کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ وہیں دوسری جانب، غزہ پراسرائیل کے جوابی حملوں میں 11,500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں کم ازکم 4,710 بچے اور3,160 خواتین شامل ہیں۔

غزہ کی پٹی کی سنگین صورتِ حال نے بالآخربدھ کی شام اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کوایک قرارداد منظورکرنے پرمجبورکیا، جس میں انسانی امداد کی رسائی کی اجازت دینے کے لئے لڑائی کو کئی دنوں تک اورفوراً روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔ جمعرات کو ایک الگ بیان میں سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے ووٹنگ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی برادری کی طرف سے “صحیح سمت میں پہلا قدم” تھا تاکہ کارروائی کی جائے اوراسرائیلی افواج سے اس کے اقدامات کا جواب طلب کیا جائے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Kedarnath Dham: کیدارناتھ میں صرف 5 ماہ میں 50 ٹن سے زیادہ کچرا جمع، پچھلے پورے سیزن سے ڈھائی گنا زیادہ

اعداد و شمار کے مطابق 2026 کے صرف 5 ماہ میں پیدا ہونے والا کچرا…

25 minutes ago

Union Home Minister Amit Shah: بنگال جینتی پر امت شاہ نے ایشور چندر ودیا ساگر کو پیش کی خراج تحسین

امت شاہ نے ودیا ساگر کی تعلیمی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

2 hours ago

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

4 hours ago