اسپورٹس

Dhawan on Smith’s ODI retirement: ’’آپ ایک سخت حریف اور ناقابل یقین لیڈر رہے ہیں…‘‘، اسٹیو اسمتھ کی ون ڈے ریٹائرمنٹ پر شیکھر دھون کا انسٹا پوسٹ

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق اوپنر شیکھر دھون نے اسٹیو اسمتھ کو ان کے شاندار ون ڈے کیریئر پر مبارکباد دی اور انہیں ایک سخت حریف اور ناقابل یقین لیڈر قرار دیا۔

اسمتھ، جو پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کے اسٹینڈ ان کپتان تھے، نے منگل کے روز دبئی میں آٹھ ٹیموں کے مقابلے کے سیمی فائنل میں ہندوستان کے خلاف اپنا آخری ون ڈے کھیلا۔ وہ آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کھیلنا جاری رکھیں گے۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ ہوا، جہاں اس کا مقابلہ 9 مارچ کو نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

دھون نے انسٹاگرام پر لکھا، ’’آپ نے جو کچھ  بھیحاصل کیا ہے اس کے لیے مبارکباد اسٹیو اسمتھ۔ آپ ایک زبردست حریف اور گیم میں ایک ناقابل یقین لیڈر رہے ہیں۔ آپ کا اگلا سفر بھی اتنا ہی اطمینان بخش ہو۔‘‘

اسمتھ نے آسٹریلیا کے لیے 170 ون ڈے کھیلے، 43.28 کی اوسط سے 5,800 رنز بنائے جس میں 12 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے گیند سے بھی تعاون دیا اور 28 وکٹیں لیں۔ یہ بلے باز 2015 اور 2023 میں آسٹریلیا کی ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں کا ایک اہم حصہ تھا۔

بدھ کے روز کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایک بیان میں اسمتھ نے کہا، ’’یہ ایک شاندار سفر رہا اور مجھے اس کا ہر لمحہ پسند آیا۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’بہت سے حیرت انگیز لمحات اور بڑی یادیں گزری ہیں۔ دو ورلڈ کپ جیتنا ایک شاندار کامیابی تھی اور ساتھ ہی کئی شاندار ٹیم ساتھیوں نے اس سفر میں حصہ ڈالا۔‘‘

اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے اسمتھ نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ میں نئے چہروں کے سامنے آنے کا یہ صحیح وقت ہے۔ انہوں نے کہا، ’’اب لوگوں کے لیے 2027 کے ورلڈ کپ کی تیاری شروع کرنے کا ایک بہترین موقع ہے، اس لیے یہ صحیح وقت لگتا ہے۔‘‘

قومی ٹیم کے ساتھ اپنے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسمتھ نے کہا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ اب بھی ترجیح ہے اور میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں سردیوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اور پھر ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف کھیلنے کا منتظر ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ مجھے ابھی بھی اس فارمیٹ میں بہت کچھ کرنا ہے۔‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mann Ki Baat: عام شہریوں کی کوششوں اور خدمات کو سمجھنے اور ان کا اعتراف کرنے کا سفر، ’من کی بات‘ میرے لیے تیرتھ یاترا سے کم نہیں: وزیراعظم مودی

پروگرام کے دوران وزیراعظم نے پنجاب کے مالوہ علاقے میں روایتی زرعی طریقوں کو دوبارہ…

11 minutes ago

Jaanta Raja’ In Ghaziabad: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے سمیت اہم شخصیات غازی آباد میں ’جانتا راجا‘ پروگرام ہوں گے شریک

یہ پروگرام ہریدوار کی تنظیم دویہ پریم سیوا مشن کے زیر اہتمام منعقد کیا جا…

49 minutes ago

Bihar politics: اپنی پارٹی بنائیں گے اننت سنگھ، جے ڈی یو سے 6 سال کے لیے نکالے جانے کے بعد بڑا اعلان، بہار کی سیاست میں ہلچل

پورے تنازع کی شروعات قانون ساز کونسل کے انتخابات کے دوران ہوئی۔ اننت سنگھ نے…

1 hour ago

Strong Earthquake hits Japan: جاپان کے بونین جزائر میں 6.3 شدت کا زلزلہ، زمین کے شدید جھٹکوں سے لرزاٹھا علاقہ

جنوبی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک وانواتو میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس…

2 hours ago