علاقائی

Accident in Raipur: چھتیس گڑھ کے رائے پور میں کار اور ٹرک کے درمیان ٹکر، 5 افراد کی گئی جان

رائے پور: جمعرات کے روز چھتیس گڑھ کے رائے پور میں مندر ہاسود تھانہ علاقے میں نیشنل ہائی وے 53 پر ایک ٹرک اور کار کے درمیان آمنے سامنے ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی۔

یہ حادثہ تھانہ علاقہ میں عمریہ کے میور کالج کے قریب پیش آیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرین کی مدد سے لاشوں کو گاڑی سے باہر نکالا۔ جس کے بعد پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ لاشیں مسخ شدہ ہونے کی وجہ سے تاحال ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس مرنے والوں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق تمام مرنے والے ارلا، رائے پور کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کار تیز رفتاری سے جا رہی تھی۔ اچانک ٹائر پھٹنے کے باعث کار بے قابو ہو کر رانگ سائیڈ پر جاگری، اس دوران سامنے سے آ رہے ٹرک نے اسے زور سے ٹکر مار دی۔ رائے پور اے ایس پی رورل سمیت بڑی تعداد میں پولیس فورس موقع پر تعینات ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے کل دیر رات رائے پور کے تیلی بندھا تھانہ علاقے میں ایک تیز رفتار فارچیونر کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گئی تھی۔ اس حادثہ میں کار میں سوار شخص شدید زخمی ہوگیا۔ یہ شخص نشے میں تھا اور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Pollution Crisis in Noida-Greater Noida: نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں آلودگی کا قہر، مریضوں کی تعداد میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ

بچوں، بزرگوں اور پہلے سے سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو زیادہ مشکلات کا…

47 minutes ago

PM Modi Helps Female BJP Worker: اسٹیج پر خاتون بی جے پی کارکن کی طبیعت بگڑی، مدد کے لیے آگے آئے وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی نے حکام کو پریما کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت دی اور…

1 hour ago

Home Minister Amit Shah: وزیر داخلہ امت شاہ نےآسام کے کازیرنگا حادثے پر کیا اظہارِ افسوس، مہلوکین کے اہل خانہ سے کی تعزیت

وزیر داخلہ امت شاہ نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی صحت کے حوالے…

2 hours ago

Attacks on Security Posts in Balochistan: بلوچستان میں پاکستانی سکیورٹی چوکیوں پر حملہ، داغے راکٹ اور ہوئی فائرنگ

بی ایل اے کے میڈیا ونگ ’حقّل‘ نے کچھ ویڈیوز جاری کی ہیں، جن میں…

2 hours ago