بھارتی کرکٹر چیتشور پجارا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے جذباتی پوسٹ میں لکھاکہ “ہندوستانی جرسی پہننا، قومی ترانہ گانا، اور جب بھی میں میدان میں قدم رکھتا ہوں، اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں، ان چیزوں کو لفظوں میں بیان کرنا ناممکن ہے۔ لیکن جیسا کہ وہ کہتے ہیں، ہر اچھی چیز کا انجام تو جانا ہی ہوتا ہے۔ میں نے ہندوستانی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
پجارا نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، “راجکوٹ کے ایک چھوٹے سے بچے کے طور پر، اپنے والدین کے ساتھ، میں نے اپنے لیے مقصد بنایا اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کا خواب دیکھا، مجھے اس وقت اندازہ نہیں تھا کہ یہ کھیل مجھے اتنا کچھ دے گا۔ انمول مواقع، تجربہ، مقصد، محبت، اور سب سے زیادہ اپنی ریاست اور اس عظیم قوم کی نمائندگی کرنے کا موقع۔
پجارا نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا، ” مجھے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران ملنے والے موقع اور تعاون کے لیے میں بی سی سی آئی اور سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا ۔ میں ان تمام ٹیموں، فرنچائزز اور کاؤنٹی ٹیموں کا بھی شکر گزار ہوں جن کی میں نے اتنے سالوں تک نمائندگی کی۔
بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…