چیمپئنز ٹرافی کے مقابلوں کو لیکر بی سی سی آئی اور پی سی بی کے درمیان ٹکراو کی صورتحال فی الحال ختم نہیں ہورہی ہے بلکہ مزید بڑھتا ہی چلاجارہا ہے۔آج پہلے دن آئی سی سی کی میٹنگ میں کوئی خاص فیصلہ نہیں ہوسکا البتہ آئی سی سی نے ایک درمیانی راستہ ضرور پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔دراصل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی بچانے کے لیے پاکستان اور بھارت کے لیے خصوصی ہائبرڈ ماڈل پیش کیا ہے۔بھارت ایکسپریس اردو کے مطابق آئی سی سی نے اہم بورڈ اجلاس میں خصوصی ہائبرڈ ماڈل کے تحت پیشکش کی ہے کہ بھارت پاکستان جائے نہ پاکستان بھارت جاکر کھیلے۔بھارت ایکسپریس کےذرائع کے مطابق پاکستان ہائبر ماڈل پر نہ مانا تو ایونٹ سری لنکا منتقل کرنے کا آپشن موجود ہے۔انہیں تمام باتوں کے ساتھ آج میٹنگ شروع ہوئی تھی لیکن بہت جلد حتمی فیصلے کے لیے دبئی میں ہونے والا آئی سی سی کے بورڈ کا اہم اجلاس کل تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔یعنی چیمئنز ٹرافی کے مستقبل کا حتمی فیصلہ کل ہوگا۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ آج کے اجلاس میں چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) محسن نقوی اور ایڈوائزر ٹو چئیرمین سلمان نصیر بھی موجود تھے۔ورچوئل اجلاس میں پاک بھارت سمیت 12 مستقل ارکان اور 3 ایسوسی ایٹس، آئی سی سی کے چئیرمین،سی ای او اور آزاد ڈائریکٹر بھی بھی موجود رہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کے شیڈولنگ اور مستقبل پر غور کیا جارہا ہے، اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی پر مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس کے ذرائع کے مطابق آئی سی سی بورڈ کے اجلاس میں بھارت کے بغیر پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کا آپشن ڈسکس ہوسکتا ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کے آپشن پر بھی بات ہوگی۔ذرائع کے مطابق بورڈ کے اجلاس میں ٹورنامنٹ کے مکمل پاکستان میں انعقاد پر گفتگو ہوگی جبکہ پورا ٹورنامنٹ کسی دوسرے ملک کرانے کی تجویز پر بھی بات ہوسکتی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ 1996 اور 2003کی مثالوں کی بنیاد پرتجویز دے سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوٹرل وینیو پر بھارت سے میچ کھیلنے کا فارمولا بنا توپاکستان کبھی بھارت جا کر نہیں کھیلے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے لئے کھولنے والے اسٹارتیز گیند باز محسن…
سینئر وکیل مہیش جیٹھ ملانی نے کہا کہ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں 'اپنی انتخابی…
وزیر نے کہا کہ ہندوستان کے آئین کے تحت 'پولیس' اور 'پبلک آرڈر' ریاستوں اور…
مہاراشٹر کے کارگزار وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے وزیرداخلہ امت شاہ کے ساتھ میٹنگ میں قانون…
ریزرویشن سیٹ سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے ویشنو نے کہاکہ "ہندوستانی ریلوے میں،…
گورنر نے ریٹائرڈ افسران پر زور دیا کہ وہ قوم کی خدمت کرتے رہیں، چاہے…