اسپورٹس

Champions Trophy 2025: چمپئنز ٹرافی پرپی سی بی کے تیورپڑے نرم، بی سی سی آئی کی بات ماننے کو تیار، جانئے پورا معاملہ

چمپئنزٹرافی 2025 سے متعلق پاکستان کے تیورکافی نرم پڑتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے پاکستان جانے سے انکارکرنے کے بعد سے ہی ٹورنا منٹ سے متعلق ٹکراؤ بنا ہوا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ مسلسل بی سی سی آئی اورآئی سی سی کی ہائی برڈ ماڈل کے مطالبہ کوخارج کرتے ہوئے ٹورنا منٹ کوپوری طرح اپنے ہی گھرمیں منعقد کرنے کے مطالبہ پرقائم ہے، لیکن اب ہرطرف سے اکیلے پڑنے کے بعد وہ اس کے لئے راضی ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ ہائی برڈ ماڈل کے لئے تیار ہے اوراس نے یہ بات آئی سی سی کو بھی بتائی ہے، لیکن اس نے ایسا کرنے کے لئے آئندہ سات سال تک چلنے والی شرط رکھ دی ہے۔

میٹنگ میں کیا انکار، اب بات ماننے کوتیار

گزشتہ کئی ہفتوں سے چلے آرہے ٹکراؤکودورکرنے اورپختہ حل نکالنے کے لئے آئی سی سی نے جمعہ 29 نومبرکو اپنے بورڈ کی ایک ورچوئل میٹنگ بلائی تھی۔ یہ میٹنگ حالانکہ زیادہ لمبی نہیں چلی اورصرف 15-10 منٹ کے اندرہی ختم کردی گئی۔ اس میٹنگ میں ایک بار پھرآئی سی سی کی طرف سے ہائی برڈ ماڈل کی تجویزرکھی گئی، جسے پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی نے خارج کردیا اورایک بارپھر پورا ٹورنا منٹ پاکستان میں ہی منعقد کرنے کا مطالبہ رکھا۔ اس کے سبب ہی میٹنگ اورفیصلے کوآئندہ 24 سے 48 گھنٹے کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

اب ہفتہ کے روز(30 نومبر) یعنی آج نیوزایجنسی پی ٹی آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے حوالے سے یہ جانکاری دی ہے کہ پی سی بی ہائی برڈ ماڈل کی تجویزکے لئے راضی ہوگیا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف ہائی برڈ ماڈل ہی نہیں، بلکہ ہندوستان اور پاکستان کا میچ دبئی میں کھیلنے کے لئے بھی پی سی بی راضی ہوگیا ہے، لیکن اس کے لئے پاکستان نے ایک شرط بھی رکھ دی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو اپنے شرط کے بارے میں بتایا ہے، جس کے تحت آئندہ 7 سال تک یعنی 2031 تک ہونے والے ہرٹورنا منٹ میں ایسا ہی ماڈل اپنایا جائے گا۔

پی سی بی چیئرمین نے یواے ای کرکٹ سربراہ سے کی ملاقات

اس درمیان پاکستان کے ہائی برڈ ماڈل کوماننے کے دعوے کواس بات سے بھی مضبوطی ملی ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ہفتہ کو امارات کرکٹ بورڈ کے سربراہ مبشرعثمانی سے دبئی میں ملاقات کی۔ کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس دوران نقوی نے مبشرعثمانی کو چمپئنزٹرافی کی تیاریوں کی جانکاری دی اور ہائی برڈ ماڈل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا، جو بتاتا ہے کہ پی سی بی اب اس کے لئے تیارہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Private Equity Investment: ہندوستان میں پرائیویٹ ایکویٹی سرمایہ کاری میں زبردست اضافہ، سرمایہ کاری بڑھ کر 15 بلین ڈالر تک پہنچی

مالیاتی اسپانسر کی سرگرمیوں کے لیے ایشیا پیسیفک کے خطے میں بھارت سرفہرست مارکیٹوں میں…

2 minutes ago

Indian economy expected to grow: اگلے مالی سال 2025-26 میں ہندوستانی معیشت کی شرح نمو 6.8 فیصد رہنے کی توقع: بینک آف بڑودہ

مجموعی طور پر، جب کہ عالمی محاذ پر چیلنجز بدستور برقرار ہیں، توقع ہے کہ…

19 minutes ago

Indian employers plan to outpace: ہندوستانی کمپنیاں مستقبل میں ٹیکنالوجی کو اپنانے میں دوسرے ممالک کو پیچھے چھوڑنے کیلئے تیار

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ والے جغرافیے، جیسے انڈیا اور سب سہارا…

31 minutes ago

Tech jobs to see highest growth: بڑھیں گی روایتی ملازمتیں، لیکن تکنیکی مہارتوں کی سب سے زیادہ مانگ: رپورٹ

روایتی ملازمتیں جیسے کھیت مزدور، ڈیلیوری ڈرائیور، تعمیراتی کارکن، فوڈ پروسیسنگ ورکرز اور سیلز لوگ…

35 minutes ago