اسپورٹس

Indian Women Win World Cup: خواتین ورلڈ کپ کی جیت پر جشن میں ڈوبا ہندوستان، بی سی سی آئی ٹیم  انڈیا کو 51 کروڑ کا دے گا انعام

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے پہلی بار آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کی۔ ممبئی  کےڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دی۔ ملک بھر میں جشن کا سماں تھا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری دیواجیت سائکیا نے کھلاڑیوں اور معاون عملے کے لیے 51 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کرتے ہوئے اسے ہندوستانی خواتین کرکٹ کے لیے ایک اہم لمحہ قرار دیا۔آئی پی ایل کے چیئرمین ارون دھومل نے بھی اس جیت کا موازنہ 1983 کے ورلڈ کپ میں مردوں کی ٹیم کی جیت سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن خواتین کی کرکٹ کی تاریخ کا یادگار دن بن گیا ہے، خواتین کی کرکٹ اب نئی بلندیوں تک پہنچے گی۔

یہ ہندوستانی خواتین کی کرکٹ کے لیے ایک یادگار دن
یہ ہندوستانی خواتین کی کرکٹ کے لیے ایک یادگار دن ہے،اس تاریخی جیت سے ملک میں خواتین کی کرکٹ کو زبردست فروغ ملے گا اور مجھے یقین ہے کہ ہمارا کھیل اب نئی بلندیوں تک پہنچے گا۔”

اس میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 298 رنز بنائے۔ شفالی ورما نے 87 رنز، دپتی شرما نے 58 رنز اور اسمرتی مندھانا نے 45 رنز بنائے۔ ہندوستان کی اوپننگ جوڑی نے 100 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے اچھی شروعات کی لیکن بھارت نے تیزی سے وکٹیں حاصل کر کے میچ کا رخ اپنے حق میں کر دیا۔ دپتی شرما نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ شفالی ورما نے بھی گیند کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کی لورا ولوارڈٹ نے 101 رنز بنائے، قابل ذکر بات یہ ہےکہ  ان کی ٹیم 246 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی خواتین کرکٹ میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ کھلاڑیوں کی آنکھیں میں خوشی کے آنسو تھےاور قومی پرچم فخر سے لہرا رہا تھا۔
ہندوستانی ٹیم کو ٹائٹل جیتنے پر آئی سی سی سے 4.48 ملین ڈالر

ہندوستانی ٹیم کو ٹائٹل جیتنے پر آئی سی سی سے 4.48 ملین ڈالر (تقریباً 40 کروڑ روپے) کی انعامی رقم بھی ملی، جو کہ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی انعامی رقم ہے۔ خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے، ICC نے 13.88 ملین ڈالر (تقریباً 123 کروڑ روپے) کی انعامی رقم تقسیم کی، جو 2022 کے ایڈیشن کے لیے دی گئی رقم سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Cuba US Sanctions: کیوبا کے حق میں بھارت کا اہم موقف، امریکی پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کی حمایت میں 130 ممالک نےدیا  ووٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی پابندیاں ختم کرنے کی…

11 minutes ago

Diljit Dosanjh Concert: دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے لیے دہلی میٹرو کی خصوصی تیاری، 30 اکتوبر کو رات 12 بجے تک چلیں گی ٹرینیں

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ’اورا انڈیا ٹور 2026‘ کے دوران 70 ہزار سے زائد…

45 minutes ago

Saharanpur Lighting: سہارنپور میں آسمانی بجلی گرنے سے مسجد کے مینار کا گنبد تباہ، جل گئے کئی الیکٹرانک آلات

اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…

2 hours ago

Chandrashekhar Azad Attacks on Yogi Government: بہوجن سماج کے بچوں کو افسر نہیں، نشے کا عادی بنانا چاہتی ہے حکومت: چندر شیکھر آزاد

20 ہزار اسکول بند کیے گئے، جبکہ 20 ہزار سے زیادہ شراب کی دکانیں کھولی…

3 hours ago

PM Awas Yojna: جام نگر کے مستحقین نے کہا- پکے مکان کا خواب وزیر اعظم مودی نے کیا پورا

گجرات کے جام نگر میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد بتا رہے ہیں…

4 hours ago