پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا۔پی سی بی کے مطابق بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ان سے قبل شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کے کپتان تھے۔بابر اعظم 52 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 109 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس طرح کی خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس کی کپتانی کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاہم ذرائع پی سی بی کا بتانا ہے کہ بابر اعظم نے اس طرح کی کوئی شرط عائد نہیں کی۔یاد رہے کہ بابر اعظم 52 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 109 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سمیت 71 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان نے 42 میچز جیتے اور گرین شرٹس کو23 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ بابر اعظم گزشتہ سال نومبر میں تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبر دار ہو گئے تھے جس کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ کا کپتان مقرر کر دیا تھا تاہم ون ڈے کے کپتان کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔سابق کپتان بابر اعظم جنہوں نے گزشتہ سال ایشیا اور ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور پی سی بی نے ان کی جگہ ٹیسٹ میں شان مسعود اور ٹی ٹوئنٹی میں شاہین شاہ کو کپتان بنایا تھا تاہم شاہین شاہ پی سی بی کی توقعات پر پورا نہ اترے۔نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چار ایک سے شکست کے بعد پی ایس ایل 9 میں شاہین شاہ کی قیادت میں لاہور قلندر کی ناقص پرفارمنس نے بھی ان کے کیس کو کمزور کیا۔
بورڈ میں تبدیلی آئی اور محسن نقوی کے چیئرمین بنتے ہی کپتان کے حوالے سے بیان نے شاہین کے مستقبل پرسوالیہ نشان لگا دیا۔ نئی سلیکشن کمیٹی بنی تو اس نے بھی قیادت کے لیے اپنا ووٹ بابر اعظم کے حق میں دیا۔ جس کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بابر اعظم کی پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے بھی ملاقات ہو چکی ہے۔بابر اعظم جو عمرے کی ادائیگی کے بعد آج کاکول اکیڈمی میں جاری قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹریننگ کیمپ کو جوائن کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…