اسپورٹس

ICC T20I rankings: آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: گیندبازی میں بوش، بمراہ اور فورڈ کی بڑی چھلانگ، ورون پہلے نمبر پر برقرار

 

نئی دہلی: ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر-8 مقابلوں کے درمیان آئی سی سی نے ٹی20 گیندبازوں کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ نئی فہرست میں ہندوستانی اسپنر ورون چکرورتی پہلے مقام پر برقرار ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کے کاربن بوش، ویسٹ انڈیز کے میتھیو فورڈ اور ہندوستان کے جسپریت بمراہ نے نمایاں چھلانگ لگائی ہے۔ افغانستان کے کپتان راشد خان دوسرے نمبر پر ہیں۔ کاربن بوش نے 21 درجے کی چھلانگ لگا کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ انگلینڈ کے اسپنر عادل رشید چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے اسپنر ابرار احمد کو دو درجے کا نقصان ہوا ہے اور وہ پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے لیگ اسپنر ایڈم زمپا دو درجے ترقی کے ساتھ چھٹے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے میتھیو فورڈ نے 23 درجے کی زبردست چھلانگ لگا کر ٹاپ 10 میں ساتواں مقام حاصل کیا ہے۔ جسپریت بمراہ نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کی بدولت سات درجے ترقی کرتے ہوئے آٹھویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔ بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمٰن نویں جبکہ سری لنکا کے ونندو ہسرنگا دسویں نمبر پر ہیں۔ ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باعث ہسرنگا کو چار درجے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹاپ 10 میں سات اسپنرز شامل ہیں۔

بلے بازوں کی درجہ بندی

ٹی-20 بلے بازوں کی فہرست میں ہندوستان کے ابھشیک شرما پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔  سری لنکا کے پتھم نسنکا چوتھے، ہندوستان کے ایشان کشن تین درجے ترقی کے ساتھ پانچویں اور سوریہ کمار یادو چھٹے نمبر پر ہیں۔ ہندوستان کے تلک ورما کو تین درجے کا نقصان ہوا ہے اور وہ ساتویں مقام پر آ گئے ہیں۔ انگلینڈ کے جوس بٹلر ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس نے دس درجے ترقی کرتے ہوئے نویں مقام پر جگہ بنائی ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Mercury drops to 20.7°C, a 75-year low: دہلی میں بارش سے 75 سال کا ٹوٹا ریکارڈ ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گر کر 20.7 ڈگری پر پہنچا

دہلی-این سی آر میں آج آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہنے اور دن میں دھوپ…

2 hours ago

Major Fire in Delhi’s Mangolpuri: دہلی کے منگول پوری میں خوفناک آتشزدگی، 4 افراد کی موت، متعد افراد زخمی

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق جمعہ کی رات تقریباً 9:30 بجے آگ لگنے کی اطلاع…

3 hours ago

Air India Flight Suspension: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئر انڈیا کی سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…

12 hours ago