اسپورٹس

RCB vs PBKS Final: فائنل سے پہلے ہی پنجاب کو  ملی بڑی جیت ، کیا  آرسی بی کا ٹرافی کا خواب رہ جائے گا ادھورا؟

جیسے جیسے آئی پی ایل 2025 کا فائنل قریب کا وقت  قریب  آرہا ہے، شائقین کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔ فائنل سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی)کے لیے ایک بڑی تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ ٹیم کے ڈیشنگ اوپنر فل سالٹ پریکٹس سیشن میں نظر نہیں آئے، جس سے ان کے فائنل میں نہ کھیلنے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ فل سالٹ نے کوالیفائر 1 میچ میں شاندار نصف سنچری بنائی ہے۔ اب رائل چیلنجرز بنگلور کا ٹائٹل میچ منگل کو یعنی آج رات احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پنجاب کنگس (پی بی کے ایس) کے خلاف ہے۔

پریکٹس سیشن میں سالٹ رہے گئے غیر حاضر  

پیر کو آر سی بی ٹیم نے فائنل سے قبل احمد آباد میں آخری پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ،لیکن اس دوران فل سالٹ میدان میں نظر نہیں آئے۔ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سالٹ اپنی اہلیہ کے پاس انگلینڈ واپس آگئے ہیں، جو جلد ہی ماں بننے والی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ  آر سی بی یا بی سی سی آئی کی طرف سے ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ سالٹ فائنل میں کھیلے گا یا نہیں۔

آر سی بی کی حکمت عملی کو دھچکا لگ سکتا ہے

فل سالٹ نے آئی پی ایل 2025 میں آر سی بی کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے 12 میچوں میں 175.90 کے اسٹرائیک ریٹ سے 387 رنز بنائے ہیں۔ اس سیزن میں ان کی اوسط 35.18 رہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ فل سالٹ نے وراٹ  کوہلی کے ساتھ اوپننگ کرتے ہوئے ٹیم کو کئی بار دھماکہ خیز آغاز دیا ہے۔ پنجاب کے خلاف پہلے کوالیفائر میں انہوں نے تیز ففٹی بھی لگائی ،جس سے آر سی بی کو مضبوط پوزیشن ملی اور آر سی بی نے وہ میچ جیت لیا۔

کوچ اینڈی فلاور کی حکمت عملی پر بھی سوالیہ نشان

آر سی بی کی ٹیم مینجمنٹ نے ابھی تک اس موضوع پر کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔ آر سی بی کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور بھی اکثر کھلاڑیوں کی دستیابی کو آخری لمحے تک خفیہ رکھتے ہیں۔ وہ مخالف ٹیم کو کنفیوز رکھنے کے لیے کھلاڑی کی حیثیت کو عام نہیں کرتے، تاکہ مخالف ٹیم کو کوئی فائدہ نہ ہو۔ ایسے میں فائنل سے قبل سالٹ کی موجودگی پر سسپنس برقرار رکھنا بھی اس حکمت عملی کا حصہ ہو سکتا ہے۔

وراٹ کوہلی پر دباؤ بڑھے گا

وراٹ کوہلی اور فل سالٹ آر سی بی کے اسٹار اوپنر ہیں۔ ان دونوں نے ہمیشہ ٹیم کو متوازن اور تیز شروعات دی ہے۔ ایسے میں اگر فل سالٹ فائنل میچ سے باہر رہتے ہیں تو وراٹ کوہلی کے کندھوں پر ذمہ داری اور بھی بڑھ جائے گی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ منگل کو ٹاس کے وقت سالٹ پلیئنگ 11 میں ہے یا نہیں۔ یہ دیکھنا بھی دلچسپ ہوگا کہ ٹیم انتظامیہ اس صورتحال میں اوپننگ سلاٹ میں کس کھلاڑی کو موقع دیتی ہے اور کیا وہ کھلاڑی سالٹ جیسا موثر آغاز دے پائے گا۔ اگر نہیں، تو یہ پنجاب کے لیے راحت اور آر سی بی کے لیے بڑا جھٹکا ہو سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

All India Unani Tibbi Congress: مدرسہ چچا نہرو علی گڑھ میں آل انڈیا یونانی طینی کانگریس کی جانب سے 159 ویں مفت یونانی طبی کیمپ کا انعقاد

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ…

38 minutes ago

Chief Minister’s Breakfast Scheme: تمل ناڈو کے اسکولوں میں اب طلبہ کو ملے گا ناشتہ، وزیراعلیٰ وجے نے بھی بچوں کے ساتھ کھایا، ویڈیو وائرل

تمل ناڈو حکومت نے پیروُنتھلایور کامراج ناشتہ اسکیم کے بہتر نفاذ کے لیے حکام کو…

3 hours ago