اسپورٹس

BCCI Announce Washington Sundar Replacement: بی سی سی آئی نے اچانک کی ٹیم انڈیا میں تبدیلی، تیسرے ونڈے سے پہلے اسٹار آل راونڈر کی انٹری

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ونڈے میچ کے لئے ہندوستانی اسکواڈ میں تبدیلی ہوئی ہے۔ بی سی سی آئی نے اعلان کرکے بتایا کہ تیسرے ونڈے کے لئے زخمی واشنگٹن سندرکی جگہ ہرش دوبے کو ٹیم انڈیا میں شامل کیا گیا ہے۔ سندرکودوسرے ونڈے میچ کے دوران چوٹ آئی تھی، جس کے بعد انہیں سیریزسے باہرہونا پڑا تھا۔ حالانکہ واشنگٹن سندرکی چوٹ کتنی سنگین ہے، اس پر کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ ہرش دوبے بائیں ہاتھ سے آف اسپن گیند بازی کرتے ہیں اوراسی سال افغانستان کے خلاف ونڈے میچ میں اپنا انٹرنیشنل ڈیبیوکیا تھا۔ انہوں نے اب تک 2 ونڈے میچوں میں 4 وکٹ حاصل کئے ہیں۔

تاریخ رقم کرنے کوتیارہے ہندوستان

ہندوستانی ٹیم جب 19 جولائی کولارڈس میدان پراترے گی تو22 سال سے چلے آرہے ہارکے قحط کا خاتمہ کرنا چاہے گی۔ دراصل، ہندوستانی ٹیم کوونڈے میں لارڈس میدان پرآخری جیت سال 2004 میں ملی تھی۔ اس مقابلے میں روہت شرما سے اچھی اننگ کی امید ہوگی، جوگزشتہ 8 ونڈے اننگوں میں صرف ایک نصف سنچری لگاپائے ہیں۔

دوسری طرف، وراٹ کوہلی ونڈے میں انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ 50 سے زیادہ اسکورکے ورلڈ ریکارڈ کی برابری کرنے سے صرف ایک نصف سنچری دورہیں۔ وراٹ کوہلی نے اب تک ونڈے میں انگلینڈ کے خلاف 14 بارپچاس یا اس سے زیادہ اسکورکیا ہے، جبکہ کمارسنگاکارا نے 15 بارایسا کیا تھا۔

ٹیم انڈیا کا اپڈیٹیڈ اسکواڈ: شبھمن گل (کپتان)، روہت شرما، وراٹ کوہلی، شرے یس ایئر(نائب کپتان)، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، اکشرپٹیل، شیوم دوبے، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، پرسدھ کرشنا، ارش دیپ سنگھ، گرنوربراڑ، پرنس یادو، ہرش یادو۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

3 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

4 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

5 hours ago