بھارت ایکسپریس۔
Bangladesh Asia Cup 2023: بنگلہ دیش نے ایشیا کپ 2023 کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم نے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کو کپتان بنایا ہے۔ ٹیم میں تنزید حسن اور شمیم پٹواری کو پہلی بارموقع ملا ہے۔ لٹن داس اور نجم حسین شنٹو بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ آئی سی سی نے ویب سائٹ کے ذریعہ اس کی جانکاری شیئر کی ہے۔
بنگلہ دیش نے ایشیا کپ کے لئے کافی متوازن ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ ٹیم میں تجربہ کارکھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع ملا ہے۔ مشفق الرحیم، مہدی حسن، مستفیض الرحمان اورحسن محمود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد نبی اورافیق حسین کو بھی موقع ملا ہے۔
مہدی حسن کی بنگلہ دیش ٹیم میں لمبے وقت کے بعد واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے ٹیم کے لئے آخری ونڈے میچ مارچ 2021 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ وہ ابھی تک صرف 3 ونڈے میچ ہی کھیل سکے ہیں۔ انہوں نے اس میں 2 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ مہدی حسن نے آخری ٹی-20 انٹرنیشنل میچ ستمبر 2022 میں کھیلا تھا۔ وہ اس فارمیٹ کے 38 میچوں میں 30 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔
تمیم اقبال ایشیا کپ سے باہر
واضح رہے کہ تمیم اقبال پیٹھ کی چوٹ کے سبب ایشیا کپ سے باہرہوگئے ہیں، جس کے بعد شکیب الحسن ان کی جگہ لیں گے۔ حالانکہ تمیم اقبال کو امید ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز سے پہلے فٹ ہوجائیں گے۔ بنگلہ دیش کے طوفانی بلے باز تممیم اقبال نے گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ اب انہوں نے اپنا یہ فیصلہ ایک دن بعد ہی واپس لے لیا تھا۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے سمجھانے کے بعد انہوں نے پھر سے قومی ٹیم میں واپسی کا اعلان کیا تھا۔ 34 سال کے تمیم اقبال نے بنگلہ دیش سے پہلا میچ گنوانے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اس طرح ہے۔
شکیب الحسن (کپتان)، لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسین شنٹو، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، مہدی حسن معراج، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، حسن محمود، مہدی حسن، نسیم احمد، شمیم حسین ، افیق حسین، شرف الاسلام، عبادت حسین، محمد نعیم۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…