پاکستانی کرکٹ کے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر قومی کرکٹر بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا اور لکھا کہ تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنا مشکل تھا لیکن یہی درست وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی وہ لمحہ واضح طور پر یاد ہے جب 2019 میں پاکستان کی قیادت کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے مجھے کال موصول ہوئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چار سالوں میں، میں نے میدان کے اندر اور باہر بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے لیکن دنیائے کرکٹ میں پورے دل اور لگن سے پاکستان کے وقار اور عزت کو برقرار رکھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں پہلے نمبر پر پہنچنا کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ تھا لیکن میں اس سفر کے دوران غیر متزلزل حمایت پر پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ سابق کپتان نے کہا کہ آج میں تمام فارمیٹس میں پاکستان کی کپتانی چھوڑ رہا ہوں، یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس کال کے لیے یہ صحیح وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں تینوں فارمیٹس میں بطور کھلاڑی ٹیم کی نمائندگی کرتا رہوں گا اور اپنے تجربے سے نئے کپتان اور ٹیم کو سپورٹ کرتا رہوں گا۔
بابر نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ اہم ذمہ داری سونپی۔ قیادت سے دستبرداری کے اعلان سے قبل آج بابر اعظم نے لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں تینوں فارمیٹس (ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی 20) میں بطور کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرتا رہوں گا، میں اپنے تجربے اور لگن کے ساتھ نئے کپتان اور قومی ٹیم کی حمایت کیلئے ہر وقت حاضر ہوں۔ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے اہم ذمہ داری سونپنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
بھارت ایکسپریس۔
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…