بھارت ایکسپریس۔
Wasim Akram On Babar Azam Captaincy: ورلڈ کپ 2023 کے درمیان افغانستان نے پاکستان کو گزشتہ روز 8 وکٹ سے ہرا دیا۔ اس شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم پر مسلسل سوال اٹھ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نقادوں کے نشانے پرآگئے ہیں۔ پاکستان کے سابق کرکٹروں نے بابراعظم کی کپتانی پر جم کربھڑاس نکالی۔ پاکستان کے سابق عظیم گیند باز وسیم اکرم نے کہا کہ افغانستان کے خلاف ملی شکست کے لئے پی سی بی کے چیئرمین کے علاوہ سلیکٹروں، کوچ اور کپتان ذمہ دار ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی بھڑاس نکالی۔
سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک نے کہی یہ بڑی بات
شعیب ملک نے کہا کہ بابراعظم بطور بلے باز شاندار ہیں، لیکن کپتان کے طور پر بری طرح فلاپ رہے ہیں۔ اس شکست کے لئے بابراعظم کی کپتانی ذمہ دار ہے۔ بابراعظم نے امید کے مطابق کپتانی نہیں کی۔ وہیں پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان نے کہا کہ بابراعظم اپنی پرانی غلطیوں سے سیکھتے نہیں ہیں۔ بابراعظم بار بار غلطی دوہرا رہے ہیں، جس کا خمیازہ پاکستانی ٹیم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اس کھلاڑی کو بطور کپتان اپنی پرانی غلطیوں سے نصیحت حاصل کرنی چاہئے۔
معین خان نے بھی دیا بڑا مشورہ
معین خان نے کہا کہ گزشتہ تقریباً 4 سال سے باہراعظم پاکستان ٹیم کے کپتان ہیں، انہوں نے ہربڑے ٹورنا منٹس میں ٹیم کی کپتانی کی، لیکن وہ اب تک اپنی پرانی غلطیوں سے کچھ بھی سیکھنے میں ناکام رہے۔ اس کےعلاوہ پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ اگربابراعظم پاورپلے میں حارث رؤف سے گیند بازی کرواتے تواس کے خود اعتمادی کے لئے اچھا رہتا۔ تاہم بابراعظم نے ایسا نہیں کیا۔ ساتھ ہی مصباح الحق نے حارث رؤف کی لائن اور لینتھ پرسوال اٹھائے۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…