-بھارت ایکسپریس
Pakistan Cricket Team: ورلڈ کپ 2023 میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی ملی جلی رہی ہے۔ افغانستان جیسی ٹیموں کے خلاف ہارنے کے بعد پاکستان کی کافی فضیحت ہوئی۔ خاص طور پر پاکستان کے سابق کرکٹروں نے کپتان بابراعظم سمیت پوری ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا۔ گزشتہ مقابلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں زندہ ہیں۔ حالانکہ پاکستان کے لئے آگے کی راہ آسان نہیں ہونے والی ہے۔ پاکستان کو اپنے مقابلے کے لئے علاوہ دوسری ٹیموں کے نتائج پر منحصر رہنا ہوگا۔
بابراعظم اور محمد رضوان نے کروڑوں کا آفر مسترد کردیا
وہیں اس درمیان پاکستان کے کپتان بابراعظم اوروکٹ کیپربلے بازمحمد رضوان نے کروڑوں روپئے کا معاہدہ مسترد کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بابراعظم اور محمد رضوان نے ایک سٹہ کمپنی کا آفر مسترد کردیا ہے۔ اس آفرکو مسترد کرنے کے بعد بابراعظم کو تقریباً 250 ملیکن کا نقصان ہوا ہے۔ جبکہ محمد رضوان کو تقریباً 100 ملین سے ہاتھ دھونا پڑا۔ ساتھ ہی بابر اعظم اورمحمد رضوان نے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے وہ کسی بھی سٹہ برانڈ کو سپورٹ نہیں کریں گے۔
اس ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی امید کے مطابق نہیں رہی ہے۔ اب تک پاکستان نے 8 مقابلے کھیلے ہیں، جس میں 4 جیت ملی ہے، جبکہ 4 میچوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ فی الحال بابر اعظم کی قیادت والی پاکستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر قابض ہے۔ ہندوستان کے علاوہ جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ٹاپ-4 ٹیمیں شامل ہیں۔ قابل ذکرہے کہ پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ-4 ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔
-بھارت ایکسپریس
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…