-بھارت ایکسپریس
Israeli IDF Control over Military Compound in Gaza: اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں (آئی ڈی ایف) نے پیرکے روزدعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے غزہ پٹی میں بڑے پیمانے پراپنی مہم چلا رہا ہے۔ اس دوران اس نے تقریباً 450 حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں سرنگین اورٹھکانے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس نے حماس کی فوجی سہولیات، چوکیاں اورٹینک مخالف میزائل لانچ سائٹ کوتباہ کیا ہے۔
آئی ڈی ایف نے غزہ کے اندرحماس کے ایک فوجی کمپاؤنڈ پرقبضے کا بھی اعلان کیا، جس میں مشاہداتی چوکیاں، حماس کے کارکنان کے لئے تربیتی سہولیات اورزیرزمین سرنگیں شامل ہیں۔ آئی ڈی ایف نے پیرکے روزکہا، “گزشتہ روزآئی ڈی ایف جنگجو طیاروں نے حماس کے 450 سے زیادہ ٹھکانوں پرحملہ کیا، جن میں سرنگیں، ٹھکانے، فوجی کیمپ، مشاہداتی چوکیاں، ٹینک مخالف میزائل لانچ سائٹ اوربہت کچھ شامل ہیں۔“ آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ ’’پوری رات میں، آئی ڈی ایف کے زمینی فوجیوں نے غزہ پٹی میں حماس کے ایک فوجی کیمپ پرکنٹرول حاصل کر لیا ہے۔“
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج حماس کے بنیادی ڈھانچے اورقیادت کو نشانہ بناتے ہوئے زمین کے اوپراورنیچے دونوں جگہ علاقے میں اہم حملے کر رہی ہے۔ فوج کے ترجمان ریئرایڈمرل ڈینیل ہگاری نے گزشتہ حماس حملے کے جواب میں آپریشن کی تیزی پرزوردیا، جس میں 7 اکتوبرکو اسرائیل میں ایک ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ سی این این نے رملہ میں فلسطینی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان حملوں میں رہائشی پڑوس، اسپتالوں، پناہ گزیں کیمپوں اوراسکولوں سمیت شہری علاقوں کو متاثرکیا ہے، جس کے نتیجے میں 9,700 سے زیادہ افراد کی جان چلی گئی تھی۔
اس کے علاوہ ٹیلی کمیونیکیشن خدمات بھی منقطع کردی گئی ہیں۔ پلٹیل، ایک ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی، نے اسرائیل کے ایک بارپھرمواصلاتی راستے منقطع کرنے کی وجہ سے اپنی خدمات کے”مکمل خلل” کا اعلان کیا ہے۔ تاہم غزہ پٹی کے مختلف حصوں میں فکسڈ، سیلولراورانٹرنیٹ سروسزسمیت مواصلاتی خدمات کی بتدریج بحالی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ انٹرنیٹ پر نظررکھنے والے ادارے نیٹ بلاکس نے تصدیق کی ہے کہ اتوارکے روزتقریباً مکمل بلیک آؤٹ کے بعد غزہ میں انٹرنیٹ کی رسائی بتدریج بحال کی جا رہی ہے، جواسرائیل کے ساتھ تنازعہ شروع ہونے کے بعد دوسرا طویل ترین بلیک آؤٹ تھا۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…