اسپورٹس

Indian Premier League 2026: آیوش مہاترے کی انجری سی ایس کے کے لیے بڑا دھچکا، مائیک ہسی نے کہا -یہ ٹیم کے لئے بڑا نقصان ہوگا

چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے بیٹنگ کوچ مائیک ہسی نے نوجوان بلے باز آیوش مہاترے کی انجری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ طویل عرصے کے لیے ٹیم سے باہر ہو جاتے ہیں تو یہ ٹیم کے لیے بڑا نقصان ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ کے دوران مہاترے کو ہیمسٹرنگ میں کھنچاؤ آ گیا تھا اور ابھی انجری کی شدت کا مکمل اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں مائیک ہسی نے کہا کہ “یہ ہیمسٹرنگ ٹئیر ہے اور ہمیں ابھی معلوم نہیں کہ یہ کتنی سنگین ہے۔ ممکنہ طور پر اگلے دن اسکین کیا جائے گا۔ صورتحال زیادہ اچھی نہیں لگ رہی اور اگر مہاترے ٹیم سے باہر ہو جاتے ہیں تو یہ ہمارے لیے بڑا نقصان ہوگا کیونکہ وہ بہترین فارم میں تھے۔”

مائیک ہسی نے مزید کہا کہ آیوش مہاترے ایک باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ہیں اور ان کی موجودگی ٹیم کے لیے اہم تھی، تاہم ان کی غیر موجودگی میں کسی دوسرے کھلاڑی کو موقع ملے گا۔ مایئک ہسی کے مطابق ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی موجود ہیں جنہیں اب تک موقع نہیں ملا اور اب ان میں سے کسی کو خود کو ثابت کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ میں سی ایس کے کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف ملا تھا۔ سجنو سیمسن کا وکٹ گرنے کے بعد دوسرے اوور میں گرجپنیت  سنگھ کی جگہ آیوش مہاترے امپیکٹ سب کے طور پر میدان میں آئے۔ صرف 18 سالہ مہاترے نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 13 گیندوں پر 30 رنز بنائے اور ٹیم کو مضبوط آغاز دینے کی کوشش کی۔

پانچویں اوور کی دوسری گیند کے بعد دوسرا رن لینے کی کوشش میں مہاترے کی ہیمسٹرنگ میں کھنچاؤ آ گیا۔ انہوں نے درد کے باوجود رن مکمل کیا لیکن فوری طور پر زمین پر بیٹھ گئے۔ فزیو ٹیم فوراً میدان میں پہنچی، قابل ذکر بات  یہ ہے کہ آیوش مہاترے نے میدان چھوڑنے کے بجائے بیٹنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ کچھ گیندوں کے بعد وہ آؤٹ ہو گئے۔

سی ایس کے کے لیے انجری کی مشکلات پہلے ہی بڑھ چکی ہیں۔ ٹیم کے تیز گیند باز خلیل احمد  اور  ناتھن ایلس پہلے ہی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔ سابق کپتان ایم ایس دھونی  بھی پنڈلی کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ابھی تک اس سیزن میں ایک بھی میچ نہیں کھیل سکے۔ انہیں ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران چوٹ لگی تھی۔اس میچ میں سی ایس کے کو 10 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو ٹیم کی سیزن میں چھٹی ہار تھی۔ پوائنٹس ٹیبل میں سی ایس کے اس وقت ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ ٹیم کو پلے آف کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے آئندہ میچز میں بہتر کارکردگی دکھانا ضروری ہوگا، جبکہ آیوش مہاترے کی انجری نے ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

9 hours ago

Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ

سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…

10 hours ago

Kiren Rijiju Speech Bharat Express Urdu Conclave: عشق کرنا ہے تو اردو سیکھیے! بزمِ صحافت میں کرین رجیجو نے کہا-یہ ہندوستانی زبان ہے

بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…

11 hours ago

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…

12 hours ago