آسٹریلیائی کرکٹ ایرون سمرس ایک وقت میں کرکٹ کی دنیا کا ابھرتا ستارہ مانا جاتا تھا۔ اس کا کیریئراب پوری طرح ختم ہوچکا ہے۔ دراصل، کرکٹ کے میدان پراپنی تیزگیند بازی سے اچھے اچھے بلے بازوں کوہرانے والا یہ کرکٹر اب نابالغ جنسی استحصال کے معاملے میں قصوروارقراردیا گیا ہے۔ انہوں نے عدالت کے سامنے اپنا جرم تک قبول کرلیا۔ کرکٹ کیریئرمیں اچھی کارکردگی پیش کرنے والے ایرون سمرس کواب سلاخوں کے پیچھے لمبے وقت تک رہنے کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اس معاملے میں سپریم کورٹ اگست میں اپنا آخری فیصلہ سنائے گا۔ 30 سال کے ایرون سمرس کوان کی تیزگیند بازی کی وجہ سے آسٹریلیا کے سب سے باصلاحیت گیند بازوں میں شمارکیا جاتا تھا۔ اب ان کا یہ کرکٹ کا سفرکچھ سال پہلے ہوئے کیس کی وجہ پوری طرح ختم ہوچکا ہے۔ اب وہ کرکٹ کے میدان سے پوری طرح سے دورہوجائیں گے۔
سنگین الزامات کا اعتراف
عدالت کے مطابق، سال 2018 میں یہ معاملہ سامنے آیا تھا۔ ایرون سمرس پرسوشل میڈیا کے ذریعہ نابالغ سے رابطہ کرکے جنسی استحصال کرنے کا الزام لگا تھا۔ جون کے آخرمیں انہوں نے عدالت میں تین سنگین الزامات کا بھی اعتراف کرلیا تھا، جس کے بعد سے ان کا کرکٹ کا کیریئرخراب مانا جا رہا ہے۔ ایرون سمرس پرنابالغ کے ساتھ جنسی استحصال کے دوالزام اورفحش چیزیں دکھانے کے ارادے سے گرومنگ کا ایک ملزم شامل ہے۔
ایرون سمرس کے وکیل نے دی یہ بڑی دلیل
عدالت میں سمرس کے وکیل نے ایک دلیل دی تھی کہ اس حادثہ کے دوران وہ کافی مشکل ذہنی دورسے گزررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرون سمرس اس دوران زیادہ تراکیلے رہتے تھے اوراپنا وقت سوشل میڈیا پرگزارتے تھے۔ وکیل نے کہا کہ یہ حادثہ اس کے دماغ سے کبھی نہیں نکلے گا، لیکن اسے اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا موقع ملنا چاہئے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ ایرون سمرس کا یہ کوئی پہلا مجرمانہ معاملہ نہیں ہے۔ بلکہ سال 2021 میں بھی انہوں نے نابالغ کے جنسی استحصال سے متعلق چیزیں رکھنے اورشیئرکرنے کے الگ الگ معاملے میں جرم قبول کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
پنجاب کے ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والی ہرجندر کور نے مشکلات کے باوجود…
پوسٹر میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران خواتین کی سلامتی کے لیے شروع…
راہل گاندھی نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ جب تک عرضی میں اٹھائے…
دہلی ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ یہ وہ مقامات ہیں جہاں ٹریفک متاثر…
ٹرسٹ کے سکریٹری عاصم رضا کے مطابق ایوارڈ آئندہ یکم نومبر کو دوپہر ڈھائی بجے…
اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…