اسپورٹس

Babar Azam vs PCB Controversy: پاکستان کرکٹ میں پھر بھونچال، پی سی بی چیف ذکا اشرف کا آڈیو لیک، بابراعظم کے خلاف کی گئی سازش

PCB  vs Babar Azam Captaincy Controversy: ہندوستان میں ہوئے آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کرکٹ تیم نے بے حد خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی ٹیم ہندوستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ جیسی ٹیم سے ہارنے کے ساتھ ساتھ افغانستان سے بھی ہارگئی، جس سے یہ ٹیم پہلے کبھی نہیں ہاری تھی۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پاکستان کی تیم سیمی فائنل میں نہیں پہنچ پائی اور لیگ اسٹیج سے باہر ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ میں پھرمچا ہنگامہ

اس کا اثرورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرنے والے بابراعظم پر بھی پڑا۔ ہندوستان میں ہارکر پاکستان جاتے ہی بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ سے کپتانی چھوڑ دی۔ اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ کے ڈائریکٹر سے لے کرکوچ اور کپتان تک پوری منیجمنٹ کو تبدیل کردیا۔ پاکستان ٹسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی شان مسعود کو سونپی گئی اور ٹی-20 ٹیم کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی کو دی گئی، جبکہ ونڈے ٹیم کے لئے ابھی تک کسی بھی کپتان کو نامزد نہیں کیا گیا ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے شیڈول میں اگلے کئی ماہ تک ایک بھی ونڈے میچ نہیں ہے۔

ذکا اشرف بنام بابراعظم

بابراعظم کے ذریعہ کپتانی چھوڑنے کے بعد پوری دنیا کے کرکٹ فینس اورایکسپرٹس کو یہی لگ رہا تھا کہ ان کے اوپرکپتانی چھوڑنے کا دباؤ بنایا گیا ہوگا۔ اب پاکستانی میڈیا کی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ایسا سچ ہونے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔ دراصل، پاکستانی میڈیا میں پی سی بی کے عبوری چیئرمین کا مبینہ طور پر ایک آڈیولیک کیا گیا ہے، جس میں ذکا اشرف کے ذریعہ بابراعظم پرکپتانی چھوڑنے کا دباؤ ڈالنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

پی سی بی چیف کا آڈیو لیک

اس لیک آڈیوکوسننے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ کیسے بابراعظم سے کپتانی چھیننے کے ئلے حالات کو تیارکیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی اس آڈیو کو سننے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ ذکا اشرف نے بابراعظم کے ذریعہ کپتانی سے استعفیٰ دینے سے پہلے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے بیک اپ پلان کرلیا تھا۔ اس آڈیو میں جسے ذکا اشرف کی آوازسمجھا جا رہا ہے، اس کے ذریعہ سنا جاسکتا ہے کہ میں نے بابر سے ٹسٹ کپتان بنے رہنے کے لئے کہا اور کہا کہ میں انہیں سفید گیند کی کپتانی کے عہدے سے ہٹانے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ اس پر بابر نے مجھ سے کہا کہ وہ اس کے بارے میں اپنی فیملی سے بات کرتے گا اور پھراپنا فیصلہ بتائے گا۔

بابراعظم پر ڈالا گیا کپتانی چھوڑنے کا دباؤ

لیک آڈیو میں پی سی بی چیف سے بات کرنے والے شخص نے کہا کہ بابر اعظم نے اپنی فیملی سے بات کرنے کے بجائے سایا کارپوریشن کے سی ای او طلحہ رحمانی سے بات کرے گا۔ مبینہ طور پر اس لیک آڈیو  میں پی سی بی چیف کو پلان بی تیار ہونے اور محمد رضوان کو پسندیدہ بتانے کی باتیں بھی سنی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ بابراعظم پر یہ الزام لگاتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے کہ وہ ٹیم میں انہیں کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیتے ہیں، جو ان کے قریبی یا دوست ہوتے ہیں۔ اس آڈیو کے لیک ہونے کے بعد پاکستانی میڈیا اور پاکستان میں موجود بابراعظم کے فینس کا ماننا ہے کہ پی سی بی کے عبوری چیئرمین ذکا اشرف نے سازش کرکے بابراعظم پر کپتانی چھوڑنے کا دباؤ ڈالا ہے۔ حالانکہ بھارت ایکسپریس اردو بھی سوشل میڈیا پرلیک اس آڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

8 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

9 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

9 hours ago