اسپورٹس

Asia Cup 2025: ایشیا کپ کے انعقاد پر لگی مہر، بی سی سی آئی اس ملک میں کرائے گی ٹورنا منٹ

گزشتہ کافی وقت سے ایشیا کپ 2025 ٹورنا منٹ سے متعلق کافی بحث ہو رہی ہے۔ حالانکہ اب اس ٹورنا منٹ کے شروع ہونے سے متعلق ایک بڑی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ ڈھاکہ میں ایشین کرکٹ کاؤنسل (اے سی سی) کی میٹنگ ایشیا کپ 2025 سے متعلق ہونی تھی، لیکن اس میں بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جانے سے انکارکردیا تھا۔ حالانکہ بعد میں بی سی سی آئی نے اس میٹنگ  کو آن لائن اٹینڈ کیا، جہاں ایشیا کپ پرتبادلہ خیال کیا گیا اور بتایا جا رہا ہے کہ ٹورنا منٹ کے انعقاد کے لئے رضا مندی مل گئی ہے۔ ٹورنا منٹ کو 8 ستمبر سے شروع کیا جائے گا۔

8 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے ٹورنا منٹ

رپورٹ کے مطابق، یہ ٹورنامنٹ 8 ستمبرسے شروع ہوگا اوراس کا فائنل میچ 24 ستمبرکوکھیلا جائے گا۔ اس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جس میں بھارت، افغانستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اورپاکستان کل وقتی رکن ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اے سی سی پریمیئرکپ کی فاتح ٹیم ہانگ کانگ، عمان اوریواے ای بھی اس میں شرکت کریں گی۔ اطلاعات کے مطابق، ایشیا کپ 2025 ٹورنامنٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں ہوگی۔ تاہم، بی سی سی آئی اس کا میزبان ہوگا اورجلد ہی شیڈول جاری کرے گا۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کومدنظررکھتے ہوئے اس بارایشیا کپ ٹی-20 فارمیٹ میں منعقد ہوگا۔ پچھلی بارون ڈے ورلڈ کپ تھا، اس کا انعقاد ون ڈے فارمیٹ میں کیا گیا تھا۔ ہائی برڈ ماڈل کے تحت پاکستان اورسری لنکا میں میچوں کا انعقاد کیا گیا۔ ہندوستانی ٹیم نے فائنل میں سری لنکا کوشکست دے کراس ٹورنا منٹ کی ٹرافی جیت لی۔

فائنل میں ہندوستان نے درج کی تھی جیت 

ایشیا کپ کا آخری سیزن 2023 میں کھیلا گیا تھا، اس کا فائنل میچ کولمبو میں ہوا تھا، جس میں ہندوستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔ فائنل میں سری لنکن ٹیم 50 رنوں پرڈھیرہوگئی۔ ہندوستان کی جانب سے تیزگیند بازمحمد سراج نے مہلک بولنگ کی اور7 اووروں میں 21 رن دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہاردک پانڈیا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیم انڈیا نے 51 رنوں کا ہدف صرف 6.1 اوورمیں حاصل کرلیا۔ اس سیزن میں بھی تمام شائقین کوٹیم انڈیا سے بہت زیادہ امیدیں ہوں گی۔ تاہم دیگرٹیمیں بھی انہیں سخت چیلنج دینا چاہیں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

3 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

3 hours ago