قومی

ED Cracks Down on Anil Ambani Group: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انل امبانی پر کسا شکنجہ، ریلائنس گروپ اور اس سے جڑے 35 سے زیادہ مقامات پر مارے بیک وقت چھاپے

مرکزی ایجنسی ای ڈی نے جمعرات کو ریلائنس گروپ کے چیئرمین انل امبانی کی کمپنیوں کے خلاف 3000 کروڑ روپے کے بینک قرض فراڈ سے جڑی منی لانڈرنگ کے الزام میں ایک ساتھ کئی جگہوں پر چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق ممبئی میں 50 کمپنیوں اور 25 افراد سے متعلق 35 سے زائد مقامات کی تلاشی جاری ہے، جو Prevention of Money Laundering Act (PMLA) کے تحت کی جا رہی ہے۔ ریلائنس گروپ نے اب تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ED اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ بینک قرض، جو 2017 سے 2019 کے درمیان Yes Bank کی طرف سے انل امبانی گروپ کی کمپنیوں کو دیا گیا تھا، اس کی رقم غیر قانونی طور پر منتقل کی گئی۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ قرض دینے سے پہلے Yes Bank کے پروموٹرز کو اپنی کمپنیوں میں رقم موصول ہوئی تھی۔

بینک نے انل امبانی کو قرض دیتے ہوئے کیں کئی سنگین خلاف ورزیاں

مزید تفتیش میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ Yes Bank کی طرف سے انل امبانی گروپ کو قرض کی منظوری میں کئی سنگین خلاف ورزیاں ہوئی ہیں، جن میں قرض کی منظوری کے لیے پچھلی تاریخ کے کریڈٹ اپروول میمورینڈمز (CAMs) کا استعمال، بغیر کسی مناسب مالی تجزیہ اور جانچ کے سرمایہ کاری کی سفارش اور بینک کی کریڈٹ پالیسی کی خلاف ورزی شامل ہے۔

اس کے علاوہ یہ قرض متعدد گروپ کمپنیوں اور شیل کمپنیوں میں منتقل کیا گیا جب کہ کچھ قرض لینے والی کمپنیوں کی مالی حالت کمزور تھی اور قرض کے دستاویزات مکمل نہیں تھے۔ کچھ کمپنیوں کے مشترکہ پتے اور مشترکہ ڈائریکٹرز بھی پائے گئے ہیں، جو مشکوک سرگرمیوں کی نشان دہی کرتے ہیں۔

یہ منی لانڈرنگ کا کیس کم از کم دو CBI ایف آئی آرز اور نیشنل ہاؤسنگ بینک، SEBI، نیشنل فنانشل رپورٹنگ اتھارٹی (NFRA) اور بینک آف بڑودہ کی رپورٹس کی بنیاد پر سامنے آیا ہے۔ ان رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بینکوں، شیئر ہولڈرز اور سرمایہ کاروں کو دھوکہ دے کر عوامی فنڈز میں ہیر پھیر کرنے کے لیے ایک منظم اور سوچا سمجھا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ مزید برآں SEBI کی ایک رپورٹ کے مطابق Reliance Home Finance Limited (RHFL) کے کارپوریٹ قرضوں میں مالی سال 2017-18 سے 2018-19 کے دوران نمایاں اضافہ ہوا، جو 3742.60 کروڑ روپے سے بڑھ کر 8670.80 کروڑ روپے ہو گیا تھا۔ یہ رپورٹ بھی ED کی تفتیش کا اہم حصہ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Impeachment Notice Against CEC: چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مواخذے کا نوٹس: کیا ہے معاملہ؟

اپوزیشن نے مارچ میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں گیانیش کمار کو عہدے سے…

2 hours ago