بھارت ایکسپریس۔
Asia Cup 2023: وراٹ کوہلی کا نام ٹیم انڈیا کے لئے بے حد خاص ہے۔ حالانکہ گزشتہ کچھ سالوں میں اس عظیم بلے باز کے لئے وقت بہت اچھا نہیں رہا ہے۔ مگر، گزشتہ سال ایشیا کپ اور ٹی-20 عالمی کپ میں ’کنگ‘ نے فارم میں واپسی کی۔ ایک بار پھر ان کے بلے سے سنچری اننگ تیزی سے نکلی۔ گزشتہ سال پاکستان کے خلاف وہ مقابلہ تو ہر کسی کو یاد ہوگا، جس میں وراٹ کوہلی نے دو چھکے لگاکر پورے پاکستان کو ہلا ڈالا تھا۔ وراٹ کوہلی ایک میچ ونر کے ساتھ ساتھ ٹیم انڈیا کے سب سے قابل اعتماد بلے باز ہیں۔ چاہے بات اس سال کھیلے جانے والے ایشیا کپ کی ہو یا عالمی کپ کی ہو، ٹیم انڈیا کے لئے یہ بلے باز کافی اہمیت کا حامل ہوگا۔
جیت کی گارنٹی ہے یہ بلے باز
وراٹ کوہلی کو چیزمشین (ہدف کا پیچھا کرنے والی مشین) بھی کہا جاتا ہے۔ جب تک یہ بلے باز کریز پر رہتا ہے تب تک جیت کی گارنٹی رہتی ہے۔ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں وراٹ کوہلی ضرور فلاپ ہوئے ہیں، مگر لمیٹیڈ اوور فارمیٹ میں گزشتہ کچھ وقت اس بلے باز کے لئے شاندار رہے ہیں۔ امید یہی کی جا رہی ہے کہ وراٹ کوہلی ایک بار پھر بڑے میچ میں ٹیم انڈیا کو جیت دلانے والی اننگ کھیلیں۔
سامنے ہو پاکستان تو پھر بن جاتا ہے طوفان
ٹیم انڈیا میں پاکستان کے خلاف سب سے خطرناک بلے باز کوئی ہے تو وہ وراٹ کوہلی ہیں۔ وراٹ کوہلی نے پاکستان کے خلاف کئی میچ جتانے والی اننگ کھیلی ہے۔ جب بھی پاکستان کے خلاف مقابلہ ہوتا ہے تو وراٹ کوہلی ایک خطرناک موڈ میں نظرآتے ہیں۔ ونڈے مقابلوں میں بھی پاکستان کے خلاف ہی وراٹ کوہلی کا بہترین اسکور 183 رن نکلا ہے۔ عالمی کپ کی تیاریوں کو دھیان میں رکھ کر ایشیا کپ میں حصہ لینے والی ٹیمیں اس ٹورنا منٹ میں اپنا بہترین دینے کی پوری کوشش کریں گی کیونکہ اس بار ایشیا کپ بھی ونڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ وراٹ کوہلی کا بلا پاکستان کے خلاف آگ اگلتا ہے۔ یہ بات تو ہر کوئی جانتا ہے، لیکن اس بار نہ صرف پاکستان بلکہ ہر مخالف ٹیم کے خلاف ٹیم انڈیا کے اس رن مشین کو دھمال کرنا ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…