Asia Cup 2023 Schedule: ایشیا کپ 2023 کا شیڈول جلد ہی جاری کیا جاسکتا ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ جمعہ کے روز یعنی 14 جولائی کو ایشیا کپ 2023 کا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔ تاہم فینس کی نگاہیں ہندوستان-پاکستان میچ پر ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ کب کھیلا جائے گا؟ وہیں بی سی سی آئی اور پی سی بی ہائی برڈ ماڈل پر متفق ہوگیا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ حالانکہ ایسا مانا جا رہا تھا کہ ہندوستان-پاکستان کے درمیان مقابلہ کولمبو میں کھیلا جائے گا، لیکن اب تقریباً طے ہوگیا ہے کہ ہندوستان-پاکستان کے درمیان میچ دمبولا میں کھیلا جائے گا۔
بی سی سی آئی اور پی سی بی کے درمیان ہائی برڈ ماڈل پر بنا اتفاق
وہیں، بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ اورپاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکا اشرف کے درمیان ڈربن میں ملاقات ہوئی۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں بورڈ کے درمیان ایشیا کپ کے شیڈول پررضامندی بن گئی ہے۔ ایشیا کپ 2023 کا انعقاد ہائی برڈ ماڈل پر ہوگا۔ یعنی، اس ٹورنا منٹ کے مقابلے پاکستان کے علاوہ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔ خبروں کے مطابق، سری لنکا 9 میچوں کی میزبانی کرے گا، جبکہ باقی 4 مقابلے پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ حالانکہ ہندوستان-پاکستان مقابلہ کس تاریخ کو کھیلا جائے گا، یہ اعلان جلد ممکن ہے۔
ہندوستان-پاکستان سمیت یہ ٹیمیں ٹورنا منٹ کا حصہ
ایشیا کپ کا انعقاد 31 اگست سے 17 ستمبرکے درمیان کیا جائے گا۔ اس ٹورنا منٹ کے مقابلے پاکستان اورسری لنکا کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ وہیں ہندوستانی فینس ایشیا کپ کے مقابلوں کی لائیو اسٹریمنگ ہاٹ اسٹاررپردیکھ سکیں گے۔ جبکہ اس کے علاوہ اسٹاراسپورٹس نیٹ ورک پرمیچوں کی لائیوبراڈ کاسٹنگ ہوگی۔ اس ٹورنا منٹ میں ہندوستان-پاکستان کےعلاوہ سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اورنیپال کی ٹیمیں ہوں گی۔
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…