اسپورٹس

Asia Cup 2023: ایشیا کپ 2023 میں ہندوستان-پاکستان کے درمیان 2 ستمبر کو ہوگا مقابلہ، یہاں جانئے اپڈیٹ

India vs Pakistan Asia Cup 2023: ایشیا کپ 2023 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 2 ستمبرکومیچ کھیلا جاسکتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، یہ دونوں ہی ٹیمیں سری لنکا کے کینڈی میں مدمقابل ہوں گی۔ ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن اسے جلد ہی جاری کیا جاسکتا ہے۔ اس بار ٹورنا منٹ کا انعقاد ہائی برڈ ماڈل میں ہوگا۔ ٹورنا منٹ کے کچھ میچ پاکستان میں اور باقی میچ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنا منٹ کا آغاز 31 اگست سے ہوگا جبکہ فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

کرک انفوکی ایک خبر کے مطابق، ہندوستان-پاکستان کے درمیان کینڈی میں 2 ستمبر کو میچ کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ 2023 کا پہلا میچ پاکستان کے ملتان میں کھیلا جائے گا۔ وہیں فائنل میچ 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان تین ستمبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد سری لنکا اور افغانستان کے درمیان 5 ستمبر کو مقابلہ ہوگا۔ یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنا منٹ میں کل 13 میچ کھیلے جائیں گے۔ میچوں کی شروعات ہندوستانی وقت کے مطابق، دوپہر 1:30 بجے سے ہوگی۔ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہندوستان، پاکستان اور نیپال کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔ وہیں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ گروپ اے اور بی کی ٹاپ چار ٹیموں کو سپر-4 اسٹیج میں جگہ ملے گی۔ اس کے بعد سپر-4 کی ٹاپ دو ٹیموں کو فائنل میں جگہ ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Asia Cup 2023: ایشیا کپ میں دو بار مدمقابل ہوں گے ہندوستان-پاکستان، جانئے دونوں ٹیموں کے درمیان کب ہوگی ٹکر

واضح رہے کہ ٹیم انڈیا کا ایشیا کپ میں اب تک شاندار ریکارڈ رہا ہے۔ ہندوستانی ٹیم 7 بار چمپئن رہی ہے۔ وہیں سری لنکا نے 6 بار خطاب جیتا ہے۔ ہندوستان نے آخری بار 2018 میں جیت درج کی تھی۔ اس سے پہلے 2016 میں بھی خطاب پر قبضہ کیا تھا۔ ایشیا کپ 2022 کا فائنل سری لنکا نے جیتا تھا۔ اگرپاکستانی ٹیم کی بات کریں تو وہ 2 بار چمپئن رہی ہے۔ اس نے 2000 اور 2012 میں خطاب جیتا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

AUS vs IND: گواسکر  نے کہا روہت شرما کو  کپتانی سے ہٹائیں صرف کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کریں

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…

1 hour ago

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

3 hours ago