اسپورٹس

پنجاب نے ممبئی کو اس کے گھر میں ہرایا، سوریہ کمار اور کیمرن گرین کی نصف سنچری رائیگاں، آخری اوور میں چھائے ارش دیپ

تیز گیند باز ارش دیپ سنگھ کے مسلسل دو گیندوں پر 2 وکٹ کی مدد سے پنجاب کنگس نے دلچسپ مقابلے میں ممبئی انڈینس کو 13 رنوں سے شکست دے کر آئی پی ایل 2023 میں اپنی چوتھی جیت درج کی۔ پنجاب کی طرف سے رکھے گئے 215 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی انڈینس ٹیم سوریہ کمار یادو اور کیمرن گرین کی نصف سنچری کی باوجود جیت درج نہیں کرسکی اور 6 وکٹ پر 201 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ممبئی انڈینس ٹیم سوریہ کمار یادو اور کیمرن گرین کی نصف سنچری کے باوجود جیت درج نہیں کرسکی اور 6 وکٹ کے نقصان پر 201 رن ہی بناسکی۔

آخری اوور میں ممبئی کو جیت کے لئے 16 رن چاہئے تھے۔ ارش دیپ نے میچ کے آخری اوور کی پہلی گیند پر ایک رن دیا۔ اس کے بعد دوسری گیند پر کوئی رن نہیں بنا، تیسری گیند پرتلک ورما اور چوتھی گیند پر نیہل وڈھیرا آوٹ ہوئے۔ پانچویں گیند پر کوئی رن نہیں بنا جبکہ آخری گیند پر جوفرا آرچر نے سنگل لیا۔

ممبئی کی طرف سے کیمرن گرین نے 67 جبکہ سوریہ کمار یادو نے 57 رن بنائے۔ وہیں کپتان روہت شرما 44 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ ٹم ڈیوڈ 13 گیندوں پر 25 رن بناکر ناٹ آوٹ لوٹے۔ ارش دیپ سنگھ نے 4 اوور میں 29 رن دے کر سب سے زیادہ 4 وکٹ حاصل کئے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

3 mins ago

JIH welcomed the SC decision : یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند:جماعت اسلامی ہند

یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…

22 mins ago

Quraan Conference: قرآن کانفرنس: ایک تجزیاتی جائزہ

قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…

23 mins ago

Fitistan-Ek Fit Bharat: فٹستان ایک فٹ بھارت 17 نومبر کو 244ویں سیپر ڈے پر ایس بی آئی سی ایم ای سولجراتھون کا کرے گا انعقاد

سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…

23 mins ago