اسپورٹس

Yuzvendra Chahal-Mahvash: یوزویندر چہل اور آر جے مہوش نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو کیا اَن فالو، بولیں—“کوئی بھی چیز غلطی سے نہیں ہوتی، سب کچھ سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے

نئی دہلی:سوشل میڈیا انفلوئنسر آر جے مہوش ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ انہیں اکثر بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کے ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے، جس کے بعد دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں گردش کرتی رہیں۔ اگرچہ دونوں نے اپنے رشتے پر کبھی کھل کر بات نہیں کی، لیکن اب انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کرنے کے بعد یہ قیاس آرائیاں ایک بار پھر تیز ہو گئی ہیں۔چہل کو اَن فالو کرنے کے فوراً بعد آر جے مہوش نے ایک کرپٹک پوسٹ شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ اس پوسٹ نے مداحوں اور نیٹیزنز کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی
اور اسے ان کی ذاتی زندگی سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔

24 گھنٹے قبل مہوش کا کرپٹک ویڈیو شیئر، چہل سے تعلق ختم ہونے کی افواہیں تیز

آر جے مہوش نے ایک کرپٹک ویڈیو شیئر کر کے یوزویندر چہل کے ساتھ اپنے رشتے کے ختم ہونے کی افواہوں کو مزید ہوا دے دی ہے۔ اس ویڈیو میں مہوش کہتی ہیں،“2026 میں میرا ‘فکس اٹ’ رویہ سب کے لیے ختم ہو چکا ہے۔ تم نے ایک گھٹیا حرکت کی اور اب تم میری زندگی سے باہر ہو۔ کسی کی خراب شخصیت پر کام کرنے کی ہمت اب باقی نہیں رہی۔ آخر اپنی ذہنی صحت کا خیال بھی تو خود ہی رکھنا ہوتا ہے نا۔ مجھ سے یہ سب غلطی سے ہو گیا، میں نے ایسا سوچا نہیں تھا—اس لیے اب آگے سے بائیں۔ مجھے جاننا بھی نہیں ہے۔ اب تمہارے ساتھ کسی طرح کی سچائی کا سامنا نہیں کر پاؤں گی۔”

وہ مزید کہتی ہیں،“کوئی بھی چیز غلطی سے نہیں ہوتی، سب کچھ سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے۔”اسی کے ساتھ وہ یہ بھی کہتی ہیں،“میں تمہیں ٹھیک نہیں کر سکتی۔”ویڈیو میں مہوش نے اس طرح کی کئی اور باتیں بھی کہیں۔ ان تمام باتوں کو سوشل میڈیا یوزریوزویندر چہل سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ یہ اشارے براہِ راست انہی کی طرف ہیں۔

 

ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھی بال سنوارتی نظرآرہی ہیں۔ ویڈیو بظاہرسادہ تھی، لیکن اس کے ساتھ لکھا گیا کیپشن لوگوں کے لیے خاصا معنی خیز ثابت ہوا۔ مہوش نے لکھا:90 فیصد وقت آپ مجھے اپنے بال ٹھیک کرتے ہوئے دیکھیں گے، باقی وقت میں اپنی لائف فکس کر رہی ہوں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں تصویر شیئر کی، جس پر لکھا تھا: آپ کی طرف تھوڑی سی شانتی بھیج رہی ہوں،اور ساتھ ایک ہینڈ ہارٹ ایموجی بھی شامل کیا۔ ان پوسٹس کو دیکھتے ہی مداحوں نے اسے حالیہ افواہوں پر ایک نرم اور بالواسطہ ردِعمل قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا

سوشل میڈیا پر پہلےیوزویندر چہل اورآرجے مہوش ایک دوسرے کو فالو کرتے تھے۔ یوزویندر چہل، آر جے مہوش کی پوسٹس کو لائک بھی کیا کرتے تھے، لیکن اب دونوں نے ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے۔ اس کے بعد سوشل میڈیا یوزر قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ شاید دونوں کے درمیان دوستی ختم ہو گئی ہے۔


مہوش کے ان پیغامات کی ٹائمنگ کو یوزویندر چہل کو اَن فالو کرنے کے واقعے سے جوڑا جا رہا ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں میں سے کسی نے بھی اب تک اس اقدام کی وجہ واضح نہیں کی ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ سال 2025 میں چہل کی دھناشری ورما سے طلاق کے بعد سے ہی چہل اور مہوش خبروں میں آ گئے تھے۔ دونوں کے بار بار ایک ساتھ نظر آنے سے رومانوی تعلقات کی افواہیں مضبوط ہوئیں، مگر دونوں نے ہمیشہ یہی کہا کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں اور ان کے درمیان اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ فی الحال، مہوش کا یہ کرپٹک انداز اور خاموشی سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے، جب کہ مداح دونوں کی طرف سے کسی واضح بیان کے منتظر ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

6 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

8 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

8 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

9 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

9 hours ago