اسپورٹس

India vs New Zealand 2nd Test: ٹیم انڈیا کے 46 رن کے جواب میں  نیوزی لینڈنے تین وکٹ کے نقصان پر 180رن اسکور کیا

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بنگلورو کے ایم چناسوامی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کرنے والی ٹیم انڈیا صرف 46 رن بنا سکی۔ اس کے بعد دن کا کھیل ختم ہونے تک مہمان ٹیم تین وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا چکی تھی۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنی غلطی تسلیم کر لی۔

بنگلورو ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد روہت شرما خود پریس کانفرنس میں آئے۔ اس دوران انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ان سے پچ سمجھنے میں غلطی ہوئی۔ روہت شرما نے پی سی میں کہا، “ہم نے سوچا کہ پہلے سیشن کے بعد یہ پچ سیمرز (تیز گیند بازوں) کو زیادہ مدد نہیں دے گی کیونکہ وہاں زیادہ گھاس نہیں تھی، ہم نے سوچا کہ یہ سپاٹ ہوگا، یہ ایک غلط فیصلہ تھا  اور میں پچ کو اچھی طرح سے نہیں سمجھ سکا۔”

کیوی ٹیم 134 رنز سے آگے ہے

 ٹیم انڈیا کے 46 رن کے جواب میں مہمان ٹیم نے تین وکٹ کے نقصان پر 180 رن بنائے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اب 134 رنز سے آگے ہے۔ دوسرے دن اسٹمپ کے وقت راچن رویندرا 22 اور ڈیرل مچل 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے۔ دونوں کے درمیان 26 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی ہے۔ اس سے قبل ڈیون کونوے نے ہندوستانی گیند بازوں کے خلاف تیز رنز بنائے تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  وہ سنچری بنانے سے چوک گئے ۔ کونوے نے 105 گیندوں میں 11 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 91 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ٹام لیتھم نے 15 اور ول ینگ نے 33 رنز بنائے۔

کانوے اور لیتھم کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 67 رنز کی شراکت کی

کانوے اور لیتھم کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 67 رنز کی شراکت کی۔ اس کے بعد کونوے نے دوسری وکٹ کے لیے 75 رنز کی شراکت قائم کی۔ تینوں اسپنرز نے اب تک ہندوستان کی تمام وکٹیں حاصل کی ہیں۔ کلدیپ یادو، روی چندرن اشون اور رویندرا جدیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ نوجوان فاسٹ بولر ولیم اوروکی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

5 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

6 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

6 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

7 hours ago