ایشیا کپ 2025 کے گروپ بی کے مقابلے میں افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی نے بلے سے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 40 سالہ نبی نے سری لنکا کے خلاف میچ کے آخری اوور میں مسلسل پانچ چھکے مار کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان کی اس دھواں دھار اننگز کے باوجود افغانستان کو فتح حاصل نہ ہو سکی۔ سری لنکا نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیت کر سپر فور مرحلے میں اپنی جگہ پکی کر لی۔
محمد نبی کا طوفانی اوور
افغانستان کی اننگز کا 20واں اوور سری لنکا کے نوجوان اسپنر دونتھ ویللاجنے کروایا۔ محمد نبی نے اوور کی ابتدائی تین گیندوں پر لگاتار تین چھکے مارے۔ دباؤ میں آ کر دونتھ ویللاج نے چوتھی گیند نو بال کر دی، جس پر محمد نبی نے ایک اور چھکا جڑ دیا۔ پانچویں گیند پر بھی چھکا لگا، لیکن چھٹی گیند پر وہ رن آؤٹ ہو گئے۔ اس اوور میں نبی نے مجموعی طور پر 32 رنز حاصل کیے اور اپنی اننگز کو یادگار بنا دیا۔
افغانستان کی اننگز
محمد نبی کی شاندار اننگز کی بدولت افغانستان نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ محمد نبی نے صرف 22 گیندوں پر 60 رنز بنائے، جن میں 6 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے 272 سے زائد کے اسٹرائک ریٹ سے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کے لیے ٹی20 انٹرنیشنل میں تیز ترین نصف سنچری (20 گیندیں) کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ اس سے قبل عظمت اللہ عمرزئی نے اسی ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ کے خلاف 20 گیندوں میں ففٹی مکمل کی تھی۔
سری لنکا کی جیت
169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے بہترین آغاز کیا۔ ٹاپ آرڈر نے رن ریٹ کو برقرار رکھا اور درمیان میں وکٹیں گرنے کے باوجود ٹیم دباؤ میں نہیں آئی۔ آخر کار سری لنکا نے 19ویں اوور کی آخری گیند پر ہدف حاصل کر لیا اور افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔
دونتھ ویللاج کا شرمناک ریکارڈ
یہ میچ سری لنکا کے اسپنر دونتھ ویللاجکے لیے شرمناک ثابت ہوا۔ محمد نبی نے ان کی دھلائی کی ، وہ ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے والے سری لنکن بولرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے۔ ان سے پہلے اکیلا دننجیا نے 2021 میں ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کے خلاف ایک اوور میں 36 رنز دیے تھے، جب پولارڈ نے ان کے خلاف 6 چھکے مارے تھے۔
بھارت یکسپریس اردو
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…