علاقائی

IMD Alert: خلیج بنگال میں اٹھنے والا طوفان، دسہرہ پر آفت کا خدشہ، جانئے کن ریاستوں کو خطرہ ہے لاحق

نئی دہلی: شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس کی وجہ سے جنوب مغربی مانسون کی وقت پر واپسی ممکن نظر نہیں آ رہی۔ بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق خلیج بنگال کے اوپر ایک نیا موسمی نظام بن رہا ہے، جو آئندہ ہفتے کئی ریاستوں میں بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر، مدھیہ بھارت اور مشرقی ہندوستان کے کئی حصوں میں بارش کا طویل سلسلہ دوبارہ شروع ہو سکتا ہے، جس کے باعث مانسون کی واپسی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

ماہِ ستمبر کی 15 تاریخ سے عموماً مانسون کی واپسی شروع ہو جاتی ہے، لیکن اس سال موسمی نظام کی وجہ سے دسہرہ اور نوراتری جیسے اہم تہواروں کے دوران موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مغربی بنگال سمیت کئی مشرقی علاقوں میں اگلے ہفتے شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔

25 ستمبر سے بارش کا نیا سلسلہ ممکن

آئی ایم ڈی کی جانب سے جاری کردہ پیشگوئی کے مطابق 25 ستمبر سے یکم اکتوبر کے دوران بارش کا ایک نیا دور شروع ہونے کے اشارے ملے ہیں۔ ایک سینئر موسمیاتی افسر کے مطابق اڈیشہ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، مشرقی راجستھان، گجرات اور مہاراشٹر کے بیشتر حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔

مزید موسمی نظام متوقع

اسکائی میٹ ویدر سروسز کے صدر جی پی شرما کے مطابق ستمبر کے باقی دنوں میں خلیج بنگال میں مزید موسمی نظام تشکیل پا سکتے ہیں۔ ان کے مطابق ان نئے نظاموں سے پرانے سسٹمز کو تقویت مل سکتی ہے، اور اگر یہ دونوں آپس میں مل گئے تو ایک مضبوط طوفانی نظام وجود میں آ سکتا ہے، جو نہ صرف مشرقی بلکہ وسطی اور مغربی بھارت کے ان علاقوں میں بھی بارش کا سبب بن سکتا ہے، جہاں سے مانسون واپس جا چکا ہے۔

پیشگوئی کے مطابق 27 اور 28 ستمبر کو کچھ مقامات پر شدید بارش متوقع ہے۔ ممبئی، وسطی مہاراشٹر اور ودربھ کے علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

احتیاطی تدابیر اختیار کریں

عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقامی محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ اپڈیٹس پر نظر رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، پی ایم مودی اور صدر جمہوریہ نے تمغہ جیتنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو دی مبارکباد

باکسنگ میں لو لینا بورگوہین، پروین ہڈا اور انکش پنگھال نے گولڈ جیتا، ریسلنگ میں…

28 minutes ago

IRCTC Case: آئی آر سی ٹی سی منی لانڈرنگ کیس میں لالو خاندان کی مشکلیں بڑھیں، لالو، رابڑی اور تیجسوی کی کل عدالت میں پیشی

IRCTC منی لانڈرنگ کیس میں لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو ہفتہ کو…

50 minutes ago

Raja Warring met Rahul Gandhi: پنجاب کانگریس میں بڑی تبدیلی، امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے راہل گاندھی کو سونپا استعفیٰ

امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے پنجاب کانگریس کے صدر کے عہدے سے باضابطہ استعفیٰ دے…

1 hour ago

The Altruistic Saint of Indian Politics: ہندوستانی سیاست کے بے لوث درویش لال بہادر شاستری

لال بہادر شاستری نے اقتدار کی بلند ترین منزل پر پہنچ کر بھی عام آدمی…

2 hours ago