اسپورٹس

Afghanistan won by 7 wkts: افغان کے پٹھانوں نے لنکا کرلیا فتح، رحمت،حشمت اور عظمت کی شاندار بلے بازی نے سری لنکا کو دی شکست

فضل الحق فاروقی کی خطرناک  باؤلنگ اور پھر رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی اور عظمت اللہ عمرزئی کی شاندار بلے بازی کی بدولت افغانستان نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ اس ورلڈ کپ میں افغانستان کی تیسری فتح ہے۔ اس کے ساتھ وہ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہیں۔سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 241 رنز بنائے تھے۔ جواب میں افغانستان نے ہدف باآسانی 45.2 اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ نے 62 رنز بنائے۔ کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 74 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 58 رنز اور عظمت اللہ عمرزئی نے 63 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 73 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ ان دونوں کے درمیان 111 رنز کی ناقابل شکست شراکت تھی۔

سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ ٹیم کے اہم ترین بلے باز رحمان اللہ گرباز پہلے ہی اوور میں بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے۔ تاہم اس کے بعد افغانستان نے زبردست واپسی کی اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔رحمت شاہ اور ابراہیم زدران کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 73 رنز کی شراکت ہوئی۔ دونوں بہت ٹھوس لگ رہے تھے اور آسانی کے ساتھ درمیان میں چوکے مارتے رہے۔ تاہم افغانستان کو دوسرا جھٹکا 17ویں اوور میں 73 کے سکور پر لگا۔ ابراہیم زدران 57 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ تب ایسا لگ رہا تھا کہ شاید سری لنکا میچ میں واپسی کرے گا۔ لیکن اس کے بعد رحمت شاہ اور کپتان حشمت اللہ شاہدی کے درمیان 58 رنز کی شراکت ہوئی۔ یہاں سے میچ افغانستان کے قبضے میں آگیا۔

رحمت شاہ 74 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ تین وکٹیں گرنے کے بعد آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی میدان پر آئے۔ عمرزئی نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے کپتان شاہدی کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ حشمت اللہ شاہدی نے 74 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 58 رنز اور عظمت اللہ عمرزئی نے 63 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 73 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ ان دونوں کے درمیان 111 رنز کی ناقابل شکست شراکت تھی۔

سری لنکا کے لیے نئی گیند کے ساتھ دلشان مدوشنکا خطرناک نظر آئے اور دو وکٹیں لیں۔ ان کے علاوہ کوئی اور گیند باز متاثر نہ کر سکا۔ مدوشنکا کو دو اور کسن راجیتھا کو ایک ایک کامیابی ملی۔اس سے قبل سری لنکن ٹیم 49.3 اوورز میں 241 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے۔ سری لنکا کے کئی بلے بازوں نے اچھی شروعات کی لیکن کوئی بھی بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ افغانستان کی جانب سے بولنگ میں فضل الحق فاروقی نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

30 minutes ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

1 hour ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

1 hour ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

2 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

2 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

3 hours ago