Abishek Porel Arrest News: انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپٹلس کے لئے کھیلنے والے اسٹارہندوستانی کرکٹرابھیشیک پوریل کومنگل (11 اگست) کوہگلی ضلع میں پولیس نے گرفتارکرلیا۔ ابھیشیک پرشادی کا جھانسہ دے کرایک خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات بنانے کا الزام تھا۔
نیوزایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، ایک افسرنے ابھیشیک پوریل کی گرفتاری کی جانکاری دی۔ واضح رہے کہ ابھیشیک مغربی بنگال سے آتے ہیں۔ وہ بنگال کے لئے گھریلوکرکٹ بھی کھیلتے ہیں۔ کرکٹرکے خلاف ایک معاملہ درج کیا گیا تھا اورعدالت نے انہیں گرفتارکرنے کا حکم دیا تھا۔ ہگلی (دیہات) کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کناربھوشن سنگھ نے بتایا کہ انہیں کل دیر رات گرفتارکیا گیا اورآج انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
موگرا پولیس نے کیا گرفتار
پیرکے روزدیررات موگرا پولیس نے پوریل کوگرفتارکیا اورمنگل کے روزانہیں چن سراہ کی عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، پولیس نے کرکٹرکے خلاف انڈین جوڈیشل کوڈ (بی این ایس) کی کئی دفعات (جن میں دفعہ 69 بھی شامل ہے) اورانفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کے التزام کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔
میڈیکل اسٹوڈنٹ نے درج کرایا معاملہ
کرناٹک کی ایک خاتون میڈیکل اسٹوڈنٹ نے 23 جون کوموگرا پولیس اسٹیشن میں ابھیشیک پوریل کے خلاف شکایت درج کروائی۔ خاتون نے بتایا کہ وہ اور ابھیشیک تقریباً ساڑھے تین سال سے ریلیشن میں تھے اوردونوں شادی کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ شکایت کے بعد پولیس نے الزامات کی جانچ شروع کی۔ پولیس کئی بار چندن نگرمیں واقع ابھشیک کے گھرگئی، لیکن وہاں پوریل کونہیں تلاش کرپائی۔ فی الحال معاملے میں ابھیشیک پوریل کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
ابھیشیک پوریل کا کیریئر
بنگال کے لئے گھریلو کرکٹ کھیلنے والے ابھیشیک پوریل نے 32 فرسٹ کلاس، 23 لسٹ اے اور 61 ٹی-20 مقابلے کھیلے ہیں۔ اس کے علاوہ 2023 سے آئی پی ایل میں کھیل رہے ابھیشیک نے اب تک ٹورنامنٹ 35 مقابلے کھیل لئے ہیں۔ فرسٹ کلاس میں انہوں نے 1408 رن بنائے۔ لسٹ اے میں 833 رن بنائے جبکہ ٹی-20 میں 1590 رن بنائے۔ باقی آئی پی ایل کی 33 اننگوں میں بلے بازی کرتے ہوئے ابھیشیک پوریل کے بلے سے 769 رن نکلے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (IICC) میں منعقدہ ’ہندی میری جان‘ پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے…
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…
بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ٹیم کو مبارکباد دیتے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…
ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ فوجی دباؤ کم کرنے اور ایرانی بندرگاہوں کی…