اسپورٹس

National Volleyball Championship: نیشنل والی بال چیمپئن شپ: وارانسی میں اپنے شاندار استقبال سے خوش ہیں جموں و کشمیر کے کھلاڑی

وارانسی: وارانسی میں منعقد ہو رہی 72ویں سینئر نیشنل والی بال چیمپئن شپ نے ملک بھر کے کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا ہے۔ یہ قومی سطح کی چیمپئن شپ کاشی کے سگرا اسٹیڈیم میں کھیلی جا رہی ہے، جس میں ملک کی 58 مختلف ادارہ جاتی اور ریاستی ٹیموں کے ایک ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے وارانسی پہنچے کھلاڑی یہاں ملنے والے پرتپاک استقبال اور انتظامات سے خاصے خوش نظر آ رہے ہیں، خاص طور پر جموں و کشمیر کی ٹیم نے اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔

جموں و کشمیر خواتین والی بال ٹیم کے چیف کوچ بلویندر سنگھ نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور والی بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے جموں و کشمیر میں کھیلوں کو نئی سمت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی تعاون کا نتیجہ ہے کہ آج ہماری ٹیم قومی سطح کی اس چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لیے وارانسی تک پہنچی ہے۔ بلویندر سنگھ کے مطابق وارانسی میں کھلاڑیوں کا جس محبت اور احترام کے ساتھ استقبال کیا گیا، اس سے پوری ٹیم بے حد خوش ہے۔ انہوں نے وارانسی کو وزیر اعظم مودی کا پارلیمانی حلقہ اور مذہبی و ثقافتی شہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں آ کر ایک خاص خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

جموں و کشمیر کی کھلاڑی صدف منظور نے کہا کہ مقابلہ انتہائی سخت ہے کیونکہ ملک بھر سے مضبوط اور تجربہ کار ٹیمیں یہاں پہنچی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم بھی پوری محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی اور بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔ صدف نے بتایا کہ یہ ان کا وارانسی کا پہلا دورہ ہے اور یہاں کے لوگوں نے دل کھول کر ان کا استقبال کیا، جس کے لیے وہ سب کی شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے لڑکیوں کے لیے کھیلوں کے میدان میں آگے آنا مشکل سمجھا جاتا تھا، لیکن مرکزی حکومت اور وزیر اعظم مودی کی کوششوں سے جموں و کشمیر میں لڑکیوں کی کھیلوں میں شمولیت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ حجاب پہن کر کھیلنے کے سوال پر صدف نے کہا کہ وہ حجاب کے ساتھ کھیلتی ہیں اور انہیں کبھی کسی مشکل یا رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

کشمیر کی ایک اور کھلاڑی آیت نے کہا کہ یہ قومی سطح کا ٹورنامنٹ ہے، اس لیے مقابلہ آسان نہیں ہوگا، لیکن موجودہ حکومت میں انہیں کوچنگ اور دیگر سہولیات کی صورت میں بھرپور تعاون مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وارانسی آ کر انہیں بہت اچھا محسوس ہوا اور یہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ واضح رہے کہ 72ویں سینئر نیشنل والی بال چیمپئن شپ کا انعقاد 4 جنوری سے 11 جنوری تک کیا جا رہا ہے، جس کا افتتاح وزیر اعظم مودی نے ورچوئل طور پر افتتاح کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

11 minutes ago

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

2 hours ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

2 hours ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

3 hours ago