اسپورٹس

Mohammed Shami Wife Hasin Jahan Post: مجھے تم سے پیار ہے جانو، 4 لاکھ والا پیار، حسین جہاں نے محمد شامی ایسا  کیوں کہا؟

بھارتی کرکٹر محمد شامی اور ان کی اہلیہ حسین جہاں کے درمیان معاملہ سات سال سے عدالت میں زیرالتوا تھا ،جس پرعدالت نے حال ہی میں فیصلہ سنایا ہے۔ کولکتہ ہائی کورٹ نے محمد شامی سے کہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی آئرہ کو گھر کے اخراجات کے لیے ہر ماہ چار لاکھ روپے دیں، جو محمدشامی کو پچھلے سات سالوں سے بھی ادا کرنا ہوں گے۔ اس کے بعد اب محمد شامی کی اہلیہ سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے لیے مسلسل پوسٹس شیئر کر رہی ہیں۔ حسین جہاں نے اپنی تازہ ترین پوسٹ میں شامی کو ‘آئی لو یو’ بھی کہا ہے۔

کیا حسین جہاں نے اپنی محبت کا اظہار کیا؟

محمد شامی اور حسین جہاں کی شادی 2014 میں ہوئی، شادی کے ایک سال بعد 2015 میں دونوں کی ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کا نام انہوں نے عائرہ رکھا۔ 2018 تک ان کے تعلقات میں دراڑ آ گئی اور معاملہ عدالت تک پہنچ گی۔ اب سات سال بعد ہائی کورٹ نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ اس فیصلے کے بعد حسین جہاں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ گانے ‘تیرے لیے میں، میرے لیے تو، تو جانے یا میں جانو’  گانے پر  لپسنگ کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

حسین جہاں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر اس ویڈیو کے ساتھ بہت سی باتیں بھی لکھی ہیں۔ حسین جہاں نے محمد شامی کے لیے لکھا کہ ‘میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں جانو’۔ اس کے ساتھ ہی حسین جہاں نے دل  والاکا ایموجی بنایا۔ محمد شامی کی اہلیہ نے مزید لکھا کہ ملے گی ؟ کہیں میرے جیسے بیوی جو اتنی  شدت سے رشتے   قائم  رکھے؟ میری فکر نہ کرو میری جان، مرتے دم تک ہم ایک   مضبوط رشتہ قائم رکھیں گے، انشاء اللہ۔ آپ کو بس فیصلہ کرنا ہے کہ وہ مضبوط رشتہ کیسا ہوگا!’۔

حسین جہاں کے  تیکھے  الزامات

محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے اپنے شوہر پر سنگین الزامات عائد کر دیئے۔ حسین جہاں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آپ نے ہمیں مارنے کے لیے کتنے مجرم خریدے؟ اگر وہ  رقم اپنی  بیٹی کی تعلیم اور مجھے اچھی زندگی دینے پر خرچ ہوتی تو آپ بہت سے گناہوں سے بچ جاتے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

4 hours ago

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

4 hours ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

5 hours ago