مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر امت شاہ 5 جولائی کو گجرات کے آنند شہر میں ملک کی پہلی قومی سطح کی کوآپریٹیو یونیورسٹی ’’تریبھون سہکاری یونیورسٹی‘‘ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور اس کے بھومی پوجن میں شریک ہوں گے۔ اس یونیورسٹی کا مقصد کوآپریشن کے شعبے کے لیے تربیت یافتہ اور پیشہ ور افراد تیار کرنا ہے۔
اس دوران وزیر داخلہ امت شاہ، وزیراعظم نریندر مودی کی مہم ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ کے تحت شجرکاری میں بھی حصہ لیں گے، جو ماحولیات کے تحفظ اور ثقافتی اقدار کے فروغ کی ایک عوامی تحریک بن چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ این سی ای آر ٹی (NCERT) کے تیار کردہ ایک تعلیمی ماڈیول کا بھی افتتاح کریں گے، جس کا مقصد اسکول کے طلبا کو کوآپریشن کے اصولوں اور بھارت میں کوآپریٹیو تحریک کے اثرات سے روشناس کرانا ہے۔
وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ ’’سہکار سمواد‘‘ میں بھی ہوں گے شریک
اس نیشنل سہکاری یونیورسٹی میں کوآپریٹیو مینجمنٹ، فائنانس، قانون اور دیہی ترقی جیسے شعبوں میں ڈگری، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز پیش کیے جائیں گے۔ اس کا نصاب نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020 کے مطابق ہوگا۔ دریں اثنا وزیر داخلہ امت شاہ احمد آباد کے سائنس سٹی میں منعقدہ ’’سہکار سمواد‘‘ پروگرام میں بھی شرکت کریں گے، جہاں وہ کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے نمائندوں اور افسران سے خطاب کریں گے۔
اتوار کو وہ آنند میں ایک خصوصی تقریب سے بھی خطاب کریں گے، جو وزارتِ تعاون کے چار سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد ہو رہی ہے۔ یہ تقریب امول ڈیری میں ہوگی، جہاں وہ وزارت کی کامیابیوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر روشنی ڈالیں گے۔ ہندوستان میں کوآپریٹیو تحریک کو مضبوط بنانے کے لیے قائم کی گئی، کو آپریشن (تعاون) کی وزارت نے کوآپریٹیو اداروں کو بااختیار بنانے اور نچلی سطح پر شراکت کو بڑھانے کے مقصد سے پالیسی کی تشکیل اور نفاذ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ امت شاہ کا خطاب ممکنہ طور پر وزارت کے سفر پر توجہ مرکوز کرے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا گرمجوشی سے خیرمقدم…
تاجروں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا 31 اکتوبر سے ہی بیریکیڈنگ شروع کر دی…
سیٹلائٹ تصاویر میں ایران کی متعدد تنصیبات پر سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ان میں…
اتر پردیش میں گریجویٹ کی 5 اور اساتذہ کے انتخابی حلقوں کی 6 نشستوں سمیت…
خلیج بنگال میں اٹھنے والے سمندری طوفان ’ارنب‘ کے پیش نظر مرکزی حکومت نے بھی…
ٹرمپ نے 3 نومبر کو ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے ووٹروں کو…