اسپورٹس

3rd T20I: تیسرے ٹی20 میں شیفالی ورما کی طوفانی اننگز، بھارت کو ملی 3-0 کی ناقابلِ شکست برتری

ترووننت پورم: بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے جمعہ کے روز گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف 8 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی ناقابلِ شکست برتری قائم کر لی ہے۔ بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے اس سیریز میں مسلسل تیسری بار ٹاس جیتا اور سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکائی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 112 رنز ہی بنا سکی۔ سری لنکا کی جانب سے ہسینی پریرا اور چامری اتھاپتھو کی اوپننگ جوڑی نے 4.3 اوورز میں 25 رنز جوڑے۔

صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں چامری

چامری صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں، جس کے بعد وکٹوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ مہمان ٹیم 45 کے اسکور تک اپنی 4 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ اس موقع پر ایمیشا دلانی نے کویشا دلہاری کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 40 رنز کی شراکت کر کے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن اس شراکت کے ٹوٹتے ہی سری لنکائی ٹیم ایک بار پھر دباؤ میں آ گئی۔

دیپتی شرما نے 3 کھلاڑیوں کو کیا آؤٹ

ایمیشا دلانی 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، جبکہ کویشا دلہاری نے 20 رنز کا تعاون دیا۔ بھارت کی جانب سے رینوکا سنگھ نے 4 وکٹیں حاصل کیا، جبکہ دیپتی شرما نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسان ہدف کے تعاقب میں اتری بھارتی ٹیم نے محض 13.2 اوورز میں کامیابی حاصل کر لی۔ اسمرتی مندھانا اور شیفالی ورما کی اوپننگ جوڑی نے 3.2 اوورز میں 27 رنز جوڑے، حالانکہ مندھانا صرف 1 رن بنا سکیں۔

اس کے بعد شیفالی ورما نے اننگز کو سنبھالا اور جمیمہ روڈریگز (9) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 40 رنز کی شراکت قائم کی ٹیم کو جیت کی طرف لے گئیں۔ شیفالی ورما نے کپتان ہرمن پریت کور کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 32 گیندوں میں ناقابلِ شکست 48 رنز کی شراکت کرتے ہوئے بھارت کو آسان فتح دلائی۔ شیفالی نے 42 گیندوں میں 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 79 رنز بنائے، جبکہ ہرمن پریت کور نے 18 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 21 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے کویشا دلہاری واحد کامیاب گیندباز رہیں، جنہوں نے 3 اوورز میں 18 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نے سیریز کا پہلا میچ 8 وکٹوں سے جیتا تھا، جبکہ دوسرا میچ 7 وکٹوں سے اپنے نام کیا۔ اب دونوں ٹیمیں 28 اور 30 دسمبر کو اسی میدان پر سیریز کے باقی دو میچ کھیلیں گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Jio IPO: جیو کی شیئر بازار میں دھماکے دار انٹری، 104 سے بڑھ کر 80 لاکھ ہوئے شیئر ہولڈرز

مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمز کے شیئر ہولڈرز کی تعداد 104 سے بڑھ کر…

17 minutes ago

WPL 2027 Auction: کون ہیں 15 سالہ اوما کاشوی؟ ڈبلیو پی ایل نیلامی میں فروخت ہونے والی سب سے کم عمر کھلاڑی بنیں

اوما بلے اور گیند دونوں سے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت…

2 hours ago