قومی

Modeling American STEM Innovation: امریکی ایس ٹی ای ایم اختراع کی نمونہ سازی

تحریر: ڈاکٹر سیّد سلیمان اختر

جب بی۔ پریسٹلی شان واشنگٹن ڈی سی میں ناسا کے ہیڈکوارٹرس  گئے، مساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی )کے اسٹارٹ اپ انکیوبیٹر(یہ ایک کاروباری فروغ مرکز کے طور پر نئی کمپنیوں کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتا ہے) کا دورہ کیا اور سیئٹل کے میکر اسپیسز (صنعتی اور تکنیکی  تخلیقی مراکز)کا جائزہ لیا تو انہوں نے دیکھا کہ امریکی پالیسی ، تعلیم اور کاروباری جدت کس طرح ایک مربوط نظام میں یکجا ہوتی ہیں ۔ وہ یہ سبق ہندوستان میں اپنانے کے عزم کے ساتھ ملک واپس آئے۔

بینگالورو میں واقع الائنس یونیورسٹی کے وائس چانسلر شان نے دسمبر ۲۰۲۳ء میں امریکی محکمہ خارجہ کے بین الاقوامی وزیٹر لیڈرشپ پروگرام میں شرکت کی، جس کا موضوع تھا: ’’کواڈ میں اعلیٰ تعلیم میں ایس ٹی ای ایم شعبہ جات میں برتری۔‘‘ تین ہفتوں کے دوران انہوں نے آسٹریلیا اور جاپان کے شرکاء کے ساتھ مل کر اس امر کا مطالعہ کیا کہ امریکہ کس طرح مستقبل کے لیے تیار جدید استعداد کو پروان چڑھاتا اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشتیں تشکیل دیتا ہے۔

شان کہتے ہیں ’’ ان تجربات نے میرے یقین کو مزید مضبوط کیا کہ ہندوستانی  یونیورسٹیوں کو روایتی کلاس روم کی تعلیم سے آگے بڑھنا چاہیے اور اختراع، تعاون اور کاروباری سرگرمیوں کے مراکز کے طور پر ابھرنا چاہیے۔‘‘

اختراع کا سہ جہتی نظام

ایک بایو میڈیکل انجینئر اور سگنل پروسیسنگ اور ریموٹ سینسنگ میں پی ایچ ڈی کے حامل، شان  نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کی شروعات ایک لیباریٹری سے کی ۔ وہ بتاتے ہیں ’’ میرا  پس منظر مجھے تعلیمی بنیاد فراہم کرتا ہے اور آئی وی ایل پی کا تجربہ مجھے عالمی نقطہ نظر عطا کرتا ہے۔‘‘

واشنگٹن، بوسٹن، روچیسٹر اور سیئٹل میں شان نے حکومت، تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان مؤثر تعاون پر مبنی ایک مثلث کا مشاہدہ کیا۔ ناسا اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں انہوں نے دیکھا کہ کس طرح ایس ٹی ای ایم تعلیم کی ترجیحات تحقیقی مواقع، مالی وسائل اور شراکت داریوں میں تبدیل ہوتی ہیں جو تعلیم اور صنعت دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔

بوسٹن میں ایم آئی ٹی اور ٹفٹس یونیورسٹی جیسے اداروں نے دکھایا کہ کس طرح وہ صنعت کے ساتھ مل کر نصاب تیار کرتے ہیں تاکہ تحقیق کو عملی

شکل دی جا سکے۔  سیئٹل کے گلوبل انوویشن ایکسچینج اور تخلیقی ورکشاپس (میکر اسپیسز) میں، شان نے مختلف شعبوں کے باہمی تعاون اور طلبہ کی اختراعی سرگرمیوں کے اثرات  کا قریب سے مشاہدہ کیا ۔

شان کو جس بات نے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ مربوط نظامی طریقہ کار تھا جہاں وفاقی اور ریاستی حکومتیں معاون پالیسیاں تشکیل دیتی ہیں،یونیورسٹیاں عملی تعلیم کو نصاب میں شامل کرتی ہیں اور صنعت حقیقی دنیا کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ شان کے مطابق ’’ یہ ہم آہنگی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ تعلیم صرف علم پر مبنی نہ رہے  بلکہ اختراع پر مبنی بھی ہو تاکہ طلبہ معاشرے میں فوری اور بامعنی کردار ادا کرنے کے قابل بن سکیں۔ وہ کہتے ہیں ’’ ایک واضح فریم ورک کے ذریعے امریکہ کے تجربات کو ہندوستان کی اعلیٰ تعلیم اور کاروباری ترقی کے لیے اپنایا جا سکتا ہے۔‘‘

امریکی عملی طریقوں کو اپنانا

ہندوستان واپس آ کر شان نے کئی اقدامات نافذ کیے۔ ان کی قیادت میں الائنس یونیورسٹی نے ایک ٹیکنالوجی بزنس انکیوبیٹر کا آغاز کیا  جو ایک امریکی طرز کا اختراعی پلیٹ فارم ہے جو طلبہ اور اساتذہ کی اسٹارٹ اپ کمپنیوں کو تصور سے لے کر آغازِ عمل تک مدد فراہم کرتا ہے۔

شان کہتے ہیں  ’’امریکی نظام میں پالیسی، مقصد اور عمل کا جو امتزاج ہے، اس نے مجھے الائنس یونیورسٹی میں ایسا وژن اپنانے کی تحریک دی جو تحقیق، تعلیم اور طلبہ کے سیکھنے کے تجربے میں کاروباری مہارت کو شامل کرے۔‘‘

الائنس یونیورسٹی نے اپنا نصاب جدید خطوط پر استوار کیا، جس میں آئی بی ایم اور اے ڈبلیو ایس کے ساتھ سرٹیفکیشن کورسز شامل کیے گئے۔ یونیورسٹی نے صنعت کی رہنمائی میں انٹرن شپس شروع کیں اور روبوٹکس، انٹرنیٹ آف تھنگس، امیرسو ٹیکنالوجی، اور ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں امریکی طرز کے تحقیقی مراکز قائم کیے۔

شان نے بتایا ’’ آئیڈیا تھونس(اختراعی خیالات کا مقابلہ)، ہیکا تھونس(ایسا پروگرام یا تقریب جس میں لوگ مختصر مدت میں تیز رفتار اور اشتراکی انجینئرنگ یا تخلیقی کام میں حصہ لیتے ہیں) اور اختراعی ورکشاپ کے ذریعے (جن میں راہنمائی اور دانشورانہ املاک کے  حقوق کی رہبری شامل ہے) ہم ایک ایسا اختراعی کلچر تشکیل دے رہے ہیں جو انٹرنیشنل وزیٹر لیڈرشپ پروگرام کے دوران دیکھے گئے اشتراکی جذبے کی بنیاد ہے۔ ‘‘ الائنس یونیورسٹی نے ایک پی ایچ ڈی پروگرام بھی متعارف کروایا ہے جو ڈاکٹورل تحقیق کو کاروباری انکیوبیشن کے ساتھ مربوط کرتا ہے۔

یہ امریکی تعلیم میں عملی طور پر  سیکھنے اور افرادی قوت کی مطابقت پر اصرار کی عکّاسی کرتے ہیں، وہ اصول جن کی وجہ سے امریکی جامعات اختراع اور روزگار سے مربوط تعلیم کے عالمی معیار کے طور پر جا نے جاتے ہیں۔

الائنس یونیورسٹی کے اقدامات، جیسے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام اور نصاب کی صنعت کے ساتھ مشترکہ تیاری، اس نقطۂ نظر کو عملی شکل دیتے ہیں۔

شان بتاتے ہیں’’ میرا آئی وی ایل پی دورہ ایک طاقتور بصارت فراہم کرتا ہے کہ کس طرح ہم آہنگ مربوط نظامی نقطہ نظر اختراع کو فروغ دے سکتا ہے۔میں نے مشاہدہ کیا کہ کس طرح امریکی ادارے انکیوبیشن اور بین موضوعاتی تحقیق کو مربوط کرسکتے ہیں۔ اسی ماڈل سے ترغیب لے کر میں نے اسٹیم شعبہ جات کی تعلیم اور کاروباری پیشہ وری کو نئے سرے سے منظم کیا ہے۔‘‘

اس طور پر شان ہندوستان کے اعلیٰ تعلیمی نظام کو ثابت شدہ امریکی ماڈلس کے مطابق ہم آہنگ کر کے، نتیجہ پر مبنی تعلیم، عملی تحقیق، اور اختراع کی جانب ایک وسیع تر تبدیلی کو فروغ دینے میں مدد کر رہے ہیں۔

بشکریہ اسپَین میگزین، امریکی سفارت خانہ، نئی دہلی

Bharat Express

Recent Posts

PModi shared a Sanskrit Subhashitam: علم والوں کی صحبت میں بامقصد گفتگو سے عقل و شعور نکھرتا ہے، وزیر اعظم مودی نے شیئر کیا سنسکرت کا شلوک

وزیر اعظم مودی کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ مشہور شلوک شریمد بھاگوت مہاپُران…

37 minutes ago

How Air Pollution Triggers Headaches: آلودگی کے درمیان گھر سے نکلتے ہی ہونے لگتا ہے سر درد؟ تھکن نہیں، خراب ہوا بھی ہو سکتی ہے وجہ

آلودہ ہوا سے مکمل طور پر بچنا مشکل ہے، لیکن کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے…

1 hour ago

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

2 hours ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

3 hours ago

Bazm E Munawwar Delhi Mushaira: بزم منور میں شاعری اور ادب کی محفل، اعظم خان اور سلمان خورشید سمیت کئی اہم شخصیات شریک

اس پروگرام کی خاص بات اس کی تھیم ’ایک شام آئین کے نام‘ رہی۔ اس…

4 hours ago