ہندوستانی ٹیم نے گزشتہ ایک ماہ میں 3 ٹی-20 اورایک ونڈے سیریزکھیلی، لیکن اب ٹیم انڈیا ٹسٹ سیریزکھیلے گی۔ ہندوستانی ٹیم سری لنکا جائے گی، جہاں دومیچوں کی ٹسٹ سیریزکھیلی جائے گی۔ ہندوستان کے لئے یہ سیریزکافی اہم ہے، کیونکہ یہ سیریزورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہے۔ ٹی-20 سیریزسے موازنہ کریں توسری لنکا میں شرے یس ایئرسمیت 14 کھلاڑی نہیں نظرآئیں گے۔
سری لنکا میں ٹیم انڈیا کی کمان شبھمن گل کے ہاتھوں میں ہوگی۔ شرے یس ایئر، ویبھو سوریہ ونشی، ایشان کشن، ابھیشیک شرما، سریانش شیڈگے، شیوم دوبے، پرنس یادو، اشوک شرما، مینک یادو، رنکو سنگھ جیسے کھلاڑی باہر ہوں گے۔ حالانکہ ابھی تک بی سی سی آئی نے سری لنکا دورے کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان نہیں کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سری لنکا دورے کے لئے بی سی سی آئی منگل (28 جولائی) کو ہندوستانی ٹیم کا اعلان کرے گی۔ سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریزمیں کئی نوجوان کھلاڑی نظرآسکتے ہیں۔ کیونکہ ہندوستان کے پانچ اہم کھلاڑی اس دورے کے لئے فٹ نہیں ہیں۔
سیریز کے لئے فٹ نہیں یہ کھلاڑی
فٹ نہیں ہونے والے کھلاڑیوں واشنگٹن سندر، جسپریت بمراہ، سائی سدرشن، ہرشت رانا اور نتیش کمار ریڈی شامل ہیں۔ ان پانچ کھلاڑیوں کی دستیابی نہیں ہونے سے کئی نئے کھلاڑیوں کو موقع مل سکتا ہے۔ ہندوستان اورسری لنکا کے درمیان پہلا ٹسٹ میچ 15 اگست سے گالے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا اورآخری ٹسٹ میچ 23 اگست سے کولمبو کے سنہالیس اسپورٹس کلب اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کی پچ کو دیکھتے ہوئے ٹیم انڈیا میں کئی اسپنرنظرآسکتے ہیں۔
سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے ہندوستان کی ممکنہ 15 رکنی ٹیم: یشسوی جیسوال، شبھمن گل (کپتان)، دیودت پڈکّل، دھرو جریل (وکٹ کیپر)، کے ایل راہل، کلدیپ یادو، محمد سراج، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، رویندرجڈیجہ، اکشرپٹیل، مانو ستھار، پرسدھ کرشنا، گرنوربراڑ، ریتوراج گائیکواڑ اورسارانش جین۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بہار میں راج بھون مارچ کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اسمبلی…
بدھ کے روز ہی یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد نے دعویٰ…
بھارتی فضائیہ کے 94ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں جوش و خروش…
معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال پر صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر…
نانا پاٹیکر نے اپنے تقریباً پانچ دہائیوں پر محیط کریئر میں کئی دمدار اور یادگار…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 2022 میں 5جی کے آغاز سے لے کر 2024…