بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر بھی بحث میں رہتے ہیں۔ سلمان خان کو چند ماہ قبل جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ دھمکیوں کے بعد مہاراشٹر حکومت نے انہیں سیکورٹی دی تھی۔ اب مہاراشٹر حکومت نے سلمان کی سیکورٹی میں اضافہ کیا ہے۔ اب سلمان خان کو وائی پلس زمرہ کی سیکورٹی دی گئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ لارنس وشنوئی گینگ نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ جس کی وجہ سے مہا راشٹر حکومت کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتیاسی لئے اب 4سیکورٹی گارڈ سلمان خان کے ساتھ رہیں گے۔
سلمان خان کی سیکورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے، مہاراشٹر حکومت نے انہیں وائی پلس زمرہ کا سیکورٹی کور دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب ہتھیاروں سے لیس 4 سیکورٹی گارڈ سلمان خان کی حفاظت کے لیے ہمیشہ ان کے ساتھ ہوں گے۔ ساتھ ہی اکشے کمار اور انوپم کھیر کو ایکس کیٹیگری کی سیکورٹی ملی ہے۔ ان لوگوں کے ساتھ 3 سیکورٹی گارڈ ہمیشہ ان کی حفاظت میں تعینات رہیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مشہور شخصیات کی سکیورٹی کے اخراجات وہ خود برداشت کریں گے۔راشٹر حکومت کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔
سلمان خان کو ملی تھی دھمکی
غور طلب بات یہ ہے کہ 5 جون کو سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی آمیز خط میں لکھا گیا کہ ان کا حال سدھو موسے والا جیسا کیا جائےگا ۔ یہ دھمکی آمیز خط پنجابی سنگر سدھو موسے والا کے قتل کے چند روز بعد موصول ہوا تھا۔ سدھو موسے والا کے قتل کے پیچھے گینگسٹر لارنس وشنوئی کا نام آیا تھا۔ واضح رہے کہ ایسی خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ دھمکیاں ملنے کے بعد سلمان خان نے بندوق کے لائسنس کے لیے درخواست دی تھی۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنی کار کو بلٹ پروف لینڈ کروزر کار میں بھی اپ گریڈ کیا ہے۔
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…