سوشل میڈیا کے رجحانات

Women’s Premier League: ممبئی انڈینس نے لگاتار پانچویں جیت درج کی، گجرات جائنٹس کو شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنائی

Women’s Premier League: ویمنز پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینس  کی جیت  کی مہم جاری ہے۔ ممبئی انڈینس  نے منگل کو گجرات جائنٹس کے خلاف میچ 55 رنز سے جیت لیا۔ ممبئی انڈینسپلے آف میں داخل ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ ٹورنامنٹ میں ممبئی انڈینس کی یہ مسلسل پانچویں اور گجرات جائنٹس کے خلاف دوسری جیت ہے۔ ممبئی  انڈینس نے اس سے قبل گجرات جائنٹس  کو 143 رنز سے شکست دی تھی۔ ممبئی انڈینس نے آج 163 رنز کا ہدف دیا۔ اس کے جواب میں گجرات  جائنٹس کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز ہی بنا سکی۔ ممبئی  انڈینس کی جانب سے  نتالی سکیور اور ہیلی میتھیوز نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ امیلیا کیر نے 2 اور اسی وونگ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گجرات جائنٹس کی شروعات مایوس کن رہی۔ صوفیہ ڈنکلے (0) اننگز کی پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئیں۔ اس کے بعد گجرات جائنٹس نے وقفے وقفے سے وکٹیں گنوائیں۔ گجرات جائنٹس کی خراب حالت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگرز کو بھی نہیں چھو سکے۔ ٹیم کی جانب سے ہرلین دیول نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 23 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے 22 رنز جوڑے۔ کپتان اسنیہ رانا نے 20 اور سشما ورما نے 18* رنز بنائے۔ مانسی جوشی 7 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  ممبئی انڈینس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔ ممبئی انڈینس ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرنے اتری اور اس کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ہیلی میتھیوز (0) پہلے ہی اوور میں ایشلی گارڈنر کا شکار ہوئیں۔ یاستیکا بھاٹیہ (44) اورنتالی سکیور (36) نے دوسری وکٹ کے لیے 74 رنز کی شراکت داری کی۔ سکیور کو 11ویں اوور میں کم گارتھ نے ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ یاستیکا 13ویں اوور میں رن آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان ہرمن پریت کور نے چوتھی وکٹ کے لیے امیلیا کیر (19) کے ساتھ 51 رنز کی شراکت داری کی۔ کیر 17ویں اوور میں تنوجا کنور کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئیں۔

Abu Danish Rehman

Share
Published by
Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

37 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago