وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ایک بار پھر حادثے کا شکار ہوگئی۔ گاندھی نگر ممبئی وندے بھارت سپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین جمعرات کی شام گجرات کے ادواڈا اور واپی اسٹیشن کے درمیان ایک مویشی سے ٹکرا گئی۔ ریلوے کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ تصادم سے ٹرین کے اگلے حصے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ اس روٹ پر یہ ٹرین 2 ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔
ریلوے سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شام تقریباً 6:23 بجے اُودواڈااور واپی کے درمیان پھاٹک نمبر 87 کراسنگ کے قریب پیش آیا۔ کچھ دیر رکنے کے بعد ٹرین شام 6:35 پر دوبارہ روانہ ہوئی۔ اگرچہ حادثے کے بعد مسافروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم تمام مسافر محفوظ ہیں۔
بندے بھارت ایکسپریس سے جانوروں کے ٹکرانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی وندے بھارت ٹرین کئی بار جانوروں سے ٹکرا چکی ہے۔ اس سے پہلے 29 اکتوبر کو وندے بھارت ٹرین ایک بیل سے ٹکرا گئی تھی۔ دوسری جانب 6 اکتوبر کو بھارت کی تیز رفتار ٹرین وندے بھارت جانور کے ساتھ حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں ٹرین کے اگلے حصے کو بری طرح نقصان پہنچا۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…