مختصر خبریں

Rahul Gandhi: راہل گاندھی اور دیگر کانگریسی لیڈران نے کی وزیر اعظم کی والدہ کی جلد صحت یابی کی دعا

Rahul Gandhi:وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ جس کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال کے مطابق ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ اس حوالے سے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے بھی وزیر اعظم کی والدہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

ایک ٹویٹ میں راہل گاندھی نے لکھا کہ ماں اور بیٹے کے درمیان محبت لازوال اور انمول ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی اس مشکل وقت میں میری محبت اور حمایت آپ کے ساتھ ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ کی والدہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔

دوسری جانب چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے بھی لکھا کہ وزیر اعظم کی محترم والدہ کی طبیعت ناساز ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ ہم سب ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعظم کی والدہ ہیرا بین 18 جون کو 100 سال کی ہو گئی تھیں۔ اس وقت پی ایم مودی گاندھی نگر میں اپنی ماں کی رہائش گاہ پر گئے تھے۔ پی ایم نے اپنی ماں کو اپنی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک بلاگ بھی لکھا تھا۔

 

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

4 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

5 hours ago