علاقائی

یوگی سرکار نے مدرسوں میں لگوایا جاب فیئر

جھانسی میں پہلی بار ریجنل ایمپلائمنٹ آفس نے مدرسہ میں جاب فیئر کا انعقاد کیا۔  جس کی وجہ سے شہر کے مدرسہ اسلامیہ منی آئی ٹی آئی کالج میں جمعرات کو شہر کے مختلف علاقوں سے امیدواروں نے انٹرویو دیا۔  روزگار میلے کے ساتھ ساتھ مدرسہ میں کونسلنگ کا بھی اہتمام کیا گیا۔  اس کونسلنگ میں ماہرین نے امیدواروں کو روزگار حاصل کرنے کی باریکیاں سکھائیں اور امکانات کے بارے میں جانکاری دی۔

جاب فیئر میں سات کمپنیوں نےلیا حصہ

 روزگار میلے میں 300 سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا، جبکہ 116 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا۔  جاب فیئر میں ہائی اسکول سے پی جی، ہائی اسکول اور مدارس سے انٹرمیڈیٹ، آئی ٹی آئی، ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل وغیرہ کے امیدوار شامل رہے۔   جاب فیئر میں پونے، لکھنؤ، جھانسی سمیت کئی شہروں کی سات کمپنیوں نے امیدواروں کا انٹرویو کیا۔  پہلی بار منعقد ہونے والے اس قسم کے جاب فیئر کو لے کر امیدواروں میں کافی جوش و خروش تھا۔  جاب فیئر میں اقلیتوں کے ساتھ ساتھ عام زمرہ کے امیدواروں نے بھی شرکت کی۔

امیدواروں میں دیکھا گیا جوش و خروش

 جاب فیئر میں آئے ایک نو جوان  نے بتایا کہ ہم نے پہلی بار کسی مدرسے میں اس طرح کا واقعہ سنا ہے اور یہاں انٹرویو دینے آئے ہیں۔  آفرین بانو نے بتایا کہ مدرسہ میں جاب فیئر کی اطلاع ملنے کے بعد وہ یہاں انٹرویو دینے آئی ہیں۔  ایمپلائمنٹ آفیسر وسیم محمد نے بتایا کہ ریجنل ایمپلائمنٹ آفس کی جانب سے جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں سات کمپنیوں نے حصہ لیا۔

Bharat Express

Recent Posts

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

12 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

38 minutes ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

54 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

1 hour ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

2 hours ago