علاقائی

Lucknow Crime News: لکھنؤ کے عالم باغ بس اسٹینڈ سے خاتون کو اغوا کر کے کیا گیا قتل، کلیدی ملزم پولیس انکاؤنٹر میں ڈھیر

لکھنؤ: عالم باغ بس اسٹینڈ سے خاتون کے اغوا اور قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کیس میں ایک ملزم پولیس انکاؤنٹر میں مارا گیا، جب کہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔

 خاتون کو عالم باغ بس اسٹینڈ سے اغوا کیا گیا اور بعد میں قتل کر کے اس کی لاش آم کے باغ میں پھینک دی گئی۔ خاتون کے قتل کے بعد پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے پہلے ملزم دنیش کو گرفتار کیا، لیکن کلیدی ملزم اجے پولیس کی گرفت سے باہر تھا۔ اس کے بعد پولیس نے اجے کی تلاش تیز کر دی اور اس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیے۔

اس دوران ملیح آباد کے دیوا ریسٹورنٹ کے قریب پولیس اور ملزم اجے کا آمنا سامنا ہوا۔ اس دوران ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی اور پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد پولیس نے بھی اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی جس سے اجے زخمی ہو گیا۔ انکاؤنٹر میں زخمی ہونے کے بعد پولیس ملزم اجے کو علاج کے لیے اسپتال لے گئی، لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔

اجے کے خلاف پہلے ہی 23 سنگین مقدمات درج ہیں اور وہ اس سے قبل عصمت دری کے الزام میں جیل بھی جاچکا تھا۔ پولیس نے اس کی گرفتاری پر ایک لاکھ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔ اس معاملے کی تحقیقات میں سات پولیس اہلکار لاپرواہی کے لئے قصوروار پائے گئے، جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

3 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

4 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

4 hours ago