علاقائی

Jharkhand: خاتون اور دو بچوں کو قتل کر، رانچی وادی میں پھینکی گئی آدھی جلی ہوئی لاشیں

Jharkhand:  بدھ کو رانچی ضلع کے ٹھاکرگاؤں تھانے کے تحت وادی بگدا میں ایک خاتون اور دو بچوں کی آدھی جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں۔تاہم ابھی تک   لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ انہیں کسی اور جگہ پر قتل کرنے کے بعد لاشیں یہاں لائی گئیں ہیں۔ پولیس کو مزید شبہ یہ بھی ہے کہ  لاشوں کو کیمیکل ڈال کر جلا دیا گیا ہے۔ لاش پھینکے جانے کی اطلاع ملتے ہی کھلاری کے ڈی ایس پی انیمیش نیتھانی اور بڑھمو کے تھانہ انچارج بدھ کی صبح موقع پر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس معاملے  کی اطلاع رانچی اور آس پاس کے تمام اضلاع کی پولیس کو بھیج دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Jharkhand: جھارکھنڈ میں پلاننگ پالیسی کی منسوخی اور امتحانات کی معطلی سے نوجوانوں میں غصہ پھوٹا، رانچی سمیت کئی شہروں میں زبردست مظاہرے

اضلاع کی پولیس سے معلومات مانگی گئی ہیں کہ کیا خواتین اور بچوں کے لاپتہ ہونے کی کوئی اطلاع یا ایف آئی آر درج ہے؟ ڈاگ اسکواڈ اور فارنسک ٹیم کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا ہے۔

جس جگہ سے تینوں کی لاشیں ملی ہیں وہ رانچی، چترا اور رام گڑھ اضلاع کی سرحد پر واقع ہے۔ ایسے میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان میں سے کسی اضلاع میں خواتین اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد لاشیں یہاں لا کر جلا دی گئیں۔ تاہم پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

3 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

3 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

4 hours ago