-بھارت ایکسپریس
Amritpal Singh’s Gurudwara Speech At Bhindranwale: مفرور امرت پال سنگھ نے 36 دن تک پولیس کو چکمہ دینے کے بعد آج یعنی 23 مارچ کی صبح پنجاب کے موگا میں خودسپردگی (سرینڈر)کی۔ امرت پال سنگھ نے موگا ضلع کے روڈے گاؤں میں ایک گرودوارے میں ایک اجتماع سے خطاب کیا، جس کے بعد موگا پولیس نے امرت پال سنگھ کو گرفتار کر لیا۔ موگا خالصتانی علیحدگی پسند جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کا آبائی گاؤں ہے۔ امرت پال سنگھ خالصتانی علیحدگی پسند جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کا پیروکار ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور اپنے حامیوں میں “بھنڈرانوال 2.0” کے نام سے جانا جاتا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہےکہ آپ کو بتاتے چلیں کہ بھنڈرانوالے نے 1980 کی دہائی میں سکھوں کے لیے ایک الگ ملک خالصتان کا مطالبہ اٹھایا اور پورے پنجاب میں ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔ ٹھیک اسی طرح سےامرت پال سنگھ سر پر بھاری پگڑی باندھتا ہے اور بھیڑ کو اکسانے والے اشتعال انگیز بیانات دے کر ماحول کو اپنے فیور میں کرلیتا ہے۔
اجنالہ میں کیا ہوا؟
امرت پال سنگھ کے حامیوں نے 23 فروری کو پنجاب کے امرتسر میں ہنگامہ ہوا تھا۔ امرت پال سنگھ کے حامیوں نے اجنالہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا تھا۔ اس حملہ میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ امرت پال سنگھ کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک ساتھی (لوپریت طوفان) کو پولیس نے گزشتہ ہفتے گرفتار کیا تھا، وہ بے قصور تھا۔ اسے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ امرت پال سنگھ نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایف آئی آر سے ان کا نام نہیں ہٹا گیا تو وہ تھانے کا گھیراؤ کر لیں گا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ بعد میں پولیس نے امرت پال سنگھ کے قریبی دوست کو رہا کر دیا۔ تاہم اس کے بعد پولیس نے ایکشن پلان تیار کیا اور امرت پال سنگھ اور ان کے حامیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی تھی۔
29 ستمبر 2022 کو وارث پنجاب دے تنظیم کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ضلع موگا کے گاؤں روڈے میں ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ اس پروگرام میں امرت پال سنگھ کو تنظیم کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مقام کا انتخاب انتہائی حکمت عملی سے کیا گیا تھا، کیونکہ یہ جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کا آبائی گاؤں ہے۔ بھنڈرانوالے کی طرح امرت پال سنگھ بھی نیلی گول پگڑی پہنتے ہیں۔ امرت پال سنگھ اپنے سفید کپڑوں میں ایک چھوٹی سی کرپان بھی رکھتا ہے اور اشتعال انگیز تقریریں بھی کرتا ہے جس کی وجہ سے وہ کٹرپنتھی سکھ نوجوانوں کے کافی مقبول ہو رہا تھا۔
امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد اسے آسام کی ڈبرو گڑھ جیل لے جایا جا رہا ہے، جہاں اس کے آٹھ ساتھی پہلے ہی قومی سلامتی ایکٹ کے تحت بند ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…