-بھارت ایکسپریس
Amritpal Singh This Is the Beginning: وارث پنجاب دی کے سربراہ امرت پال سنگھ کو پنجاب پولیس نے تقریباً 36 دن کی تلاشی مہم کے بعد اتوار کو آخر کارگرفتار کرلیا ہے۔ پنجاب پولیس کے مطابق امرت پال سنگھ کو صبح 6.45 بجے موگا ضلع کے روڈے گاؤں کے گرودوارہ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری سے قبل امرت پال سنگھ نے گرودوارے میں پاٹھ کرتے ہوئے سنگت سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاری اختتام نہیں بلکہ آغاز ہے۔ اس واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ گرفتار کرنے کے بعد امرت پال سنگھ کو پنجاب پولیس اسے بھٹنڈہ سے فلائٹ کے ذریعے آسام کی ڈبرو گڑھ جیل لے جا رہی ہے۔
ہمارے خلاف جھوٹے کیس لگائے گئے ہیں
وائرل ویڈیو میں امرت پال سنگھ کہہ رہا ہے کہ ، ‘پولیس نے ایک ماہ قبل سکھوں پر جو قہر برپا کیا تھا ۔ وہ غلط ہے۔ پولیس نے سکھوں کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا ہے۔ وہ غلط ہے. ہم مجرم نہیں ہیں۔ ایک مہینے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اسی سرزمین پر رہ کر لڑیں گے جس کے لیے ہم لڑے تھے۔ میں سنگت کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے ہماری مدد کی۔ آج اسی جگہ سے گرفتاری دے رہا ہوں۔ یہ گرفتاری ابتدا نہیں انتہا ہے۔ ہم اپنے خلاف جھوٹے مقدمات کا سامنا کریں گے۔ ہم اس مقدس مقام پر ایک نئے موڑ پر کھڑے ہیں جہاں میرے دستا بندی ہوئی تھی ۔ دنیا نے دیکھا کہ ہم پر کس طرح کا قہر ڈھایا گیا ہے ۔
امرت پال کے خلاف این ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اکال تخت صاحب کے سابق جتھیدار جسویر سنگھ نے بتایا، ‘امرت پال سنگھ رات کو یہاں آیاتھا۔ وہ خود کہہ رہے تھے کہ وہ
گرودوارہ میں متھا ٹیکنے بعد پنجاب پولیس کے سامنے سیریندر کردیاگا ۔ اس نے بالکل ایسا ہی کیا۔
گرفتاری سے پہلے کپڑے بدلے، پاٹھ کیا، سنگت سے خطاب کیا، گرفتاری کی وجہ بتائی۔ اس کے بعد وہ خود گوردوارہ صاحب کے باہر گیا اور خود کو پولیس افسران کے سامنے پیش کیا۔
-بھارت ایکسپریس
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…