علاقائی

Delhi NCR Weather Update: ویک اینڈ پر پھر خوشگوار ہوا موسم، دہلی –این سی آر میں شدید بارش کے باعث سڑکوں پر جمع ہوا  پانی

دہلی –این سی آر کے لوگوں کی اتوار کی صبح کچھ خاص انداز میں ہوئی۔ جہاں گزشتہ کئی دنوں سے امس اور گرمی نے لوگوں کا جینا دوبھر کر رکھا تھا، وہیں اب بادلوں کی مہربانی سے فضا میں خنکی گھل گئی ہے۔ گزشتہ رات سے ہی ہلکی ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش دیکھنے کو ملی، جس سے موسم تو خوشگوار ہو گیا، لیکن اس کے ساتھ کچھ مشکلات بھی پیدا ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

آئی ایم ڈی (محکمہ موسمیات) کا اندازہ ہے کہ اتوار کو دہلی میں بادل چھائے رہیں گے اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی نے بتایا کہ ہفتہ کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 1.1 ڈگری کم ہے۔ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 25.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا، جو معمول سے 1.4 ڈگری کم ہے۔

سڑکوں پر پانی جمع

بارش نے اگرچہ گرمی سے راحت دی، لیکن سڑکوں پر جگہ جگہ پانی جمع ہونے اور ٹریفک جام نے روزمرہ زندگی کو تھوڑا مشکل ضرور بنا دیا ہے۔ دفتر جانے والوں کو پانی سے بچ کر گزرنا پڑ رہا ہے، جبکہ کئی مقامات پر گاڑیاں جام میں پھنسی ہوئی نظر آئیں۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ بارش کے خوبصورت مناظر کے ساتھ ساتھ ٹریفک اور گڑھوں کی تصاویر شیئر کرتے نظر آئے۔

مستقبل کی پیشن گوئی:

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ فی الحال دہلی-NCR میں بادلوں کی مہربانی جاری رہے گی۔ اگلے کچھ دنوں تک وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہے گی۔ آج یعنی اتوار کو بھی آسمان پر بادل چھائے رہیں گے اور ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بجلی گرنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

درجہ حرارت میں کمی سے موسم خوشگوار:

بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کچھ کمی آئی ہے۔ دہلی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، لیکن بارش کی وجہ سے موسم میں نمی برقرار رہے گی، جس سے حبس رہنے کا امکان ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Amit Shah UP Visit: امت شاہ کے دورۂ اتر پردیش سے انتخابی تیاریوں کو ملے گی رفتار، آر پی سنگھ نے ظاہر کیا بی جے پی کی واپسی کا اعتماد

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان آر پی سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ…

17 minutes ago

Jamia Millia Islamia ِStudent Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ یونین انتخابات پر تعطل برقرار، 17ویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری

کشیدگی کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کورسز کی کلاسیں آن لائن کر دی…

2 hours ago

Adani Ports : اڈانی پورٹس کی آمدنی میں دوسری سہ ماہی کے دوران 24 فیصد اضافہ

مالی سال 2027 کی پہلی ششماہی، یعنی اپریل سے ستمبر کے دوران، کمپنی کی آمدنی…

2 hours ago

UP MLC Election Results: یوپی ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی نے 5 اور سماج وادی پارٹی نے 3 نشستیں جیتیں، وارانسی میں بی جے پی کو جھٹکا

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں سماج وادی پارٹی نے ٹیچر حلقے…

4 hours ago