علی گڑھ، 18 نومبر (بھارت ایکسپریس): علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں کرکٹ میچ کے دوران معمولی جھگڑے کے بعد بی ٹیک سول کے ایک کشمیری طالب علم کو ہم جماعت نے بلے سے سر پر وار کر دیا۔ جس کی وجہ سے وہ طالب علم شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی طالب علم کی شناخت ساجد حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ اور ملزم شوبھت سنگھ ہے جو بی ٹیک الیکٹریکل سیکنڈ ایئر کا طالب علم ہے۔
شوبھت نے مبینہ طور پر یونیورسٹی کیمپس میں حسن پر بلے سے حملہ کیا جس سے سر میں شدید چوٹیں آئیں۔ حسن کو علاج کے لیے اے ایم یو میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ سول لائنز پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او پرویش رانا نے کہا، “متاثرہ کی شکایت پر، ہم نے ملزم طالب علم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ حسن آئی سی یو میں ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ طلباء نے حملہ آور کو فوری طور پر برخاست کرنے کا مطالبہ کیا اور واقعہ کے بعد کیمپس کے سینکچوری گیٹ کو بلاک کردیا۔ اے ایم یو کے ڈپٹی پراکٹر سید علی نواز زیدی نے کہا کہ شوبھت سنگھ کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…