مرکزی وزیر برائے ریل اشونی ویشنو نے ممبئی بلٹ ٹرین اسٹیشن پر ہو رہے کام کے حوالے سے اہم جانکاری فراہم کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اشونی ویشنو نے لکھا ’’ممبئی بلٹ ٹرین اسٹیشن زمین سے 100 فٹ نیچے تیار ہو رہا۔ اس سے قبل مرکزی کابینہ نے اب تک مہاراشٹر سے جڑے 1 لاکھ 73 ہزار کروڑ روپے کے ریلوے پروجیکٹوں کو منظوری دی تھی۔
مرکزی وزیر ویشنو نے چیف منسٹر دیویندر فڑنویس کے ساتھ ایک مشترکہ کانفرنس میں کہا تھا ’’اب تک مجموعی طور پر 1 لاکھ 73 ہزار کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹ مہاراشٹرا کے لیے منظور ہوئے ہیں۔ بشمول بلٹ ٹرین، کوریڈورز اور اسٹیشنوں کی دوبارہ ترقی کو بھی منظوری دی گئی ہے۔‘‘ 2025-26 کے مرکزی بجٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا تھا کہ مہاراشٹر کے لیے 23 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مختص کیے گئے ہیں۔
پچھلی حکومت پر سادھا نشانہ
انھوں نے کہا ’’اس طرح کے بڑے منصوبوں کی منظوری کے لیے، ہر سال فنڈ کی ضرورت ہوتی ہے؛ اسی وجہ سے آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ اب تک (یونین) بجٹ میں کس طرح 23،778 کروڑ روپے ’مہاراشٹر‘ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔‘‘ پچھلی یو پی اے کی قیادت والی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اشونی ویشنو نے کہا کہ انھوں نے مہاراشٹر کے لیے صرف ایک ہزار کروڑ روپے سے کچھ زیادہ دیے، جسے اب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے 20 گنا بڑھا دیا ہے۔
مرکزی وزیر ریل ویشنو نے کوریڈورز کے مختلف پروجیکٹوں اور اسٹیشنوں کی از سر نو ترقی پر بھی روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا ’’وزیر اعظم مودی نے حالیہ کابینہ کی میٹنگ میں بلارشاہ-گونڈیا کے 240 کلومیٹر کی ڈبلنگ کے منصوبے کو بھی منظوری دی ہے، جس کے لیے 4,819 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
کانگریس کے ہریانہ انچارج نے الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے اور بیلٹ پیپر کے…
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو…
دہلی کے کرشنا نگر میں واقع سروودیہ بال ایوم بالیکا ودیالیہ میں بارہویں جماعت کی…
اڈانی یونیورسٹی کی صدر نے صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان اشتراک بڑھانے پر زور…
17 سالہ نیتک کھنڈیلوال کے قتل کے معاملے میں پولیس کی کارروائی، سیکٹر 50 کے…
وزیر اعظم نریندر مودی 25 اکتوبر کو اتر پردیش اور اوڈیشہ کا دورہ کریں گے۔…